
Karachi Alerts
June 14, 2025 at 09:50 AM
کراچی میں آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی اور مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیر معمولی کیفیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
متعلقہ اداروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کریں۔

😢
☝
😮
5