QOMINEWS OFFICIAL
QOMINEWS OFFICIAL
June 13, 2025 at 10:57 AM
*جب موت مقدر میں لکھی ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی* *کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے* بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کابتانا ہے کہ دوران میچ سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی تھی جس کے بعد انہیں الرجی ہوئی اور دل کا دورہ پڑا اور وہ کچھ ہی دیر بعد انتقال کرگئے۔ سنجے کی آخری ٹوئٹ انتقال سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور کی جانب سے ائیر انڈیا حادثے کے متاثرین سے تعزیت کیلئے ٹوئٹ کی گئی تھی۔ کرشمہ اور سنجے کی شادی اور طلاق واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے 2004 میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، سنجے کی کرشمہ سے یہ دوسری شادی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کرلیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔ کرشمہ سے طلاق کے ایک سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔
Image from QOMINEWS OFFICIAL: *جب موت مقدر میں لکھی ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی*  *کرش...
👍 😢 🙏 10

Comments