QOMINEWS OFFICIAL
QOMINEWS OFFICIAL
June 13, 2025 at 11:53 AM
*اسر.ائیل کا 200 جنگی طیاروں کے ساتھ ایران پر حملہ کیسے ہوا؟ .....!!!* 🔸️پاکستانی صحافی مہتاب عزیز خان کا تجزیہ ایران کے دارالحکومت تہران سے اسر.ائیل کا فضائی فاصلہ کم از کم 1,700 سے 1,800 کلومیٹر ہے۔ اتنے فاصلے تک حملے کے بعد واپسی کے لیے، اسر.ائیلی طیاروں کو لازمی طور پر ری فیولنگ کی ضرورت پیش آتی ہے، خاص طور پر جب وہ بھاری بم لے کر جا رہے ہوں۔ اسر.ائیل کے پاس صرف 7 سے 8 KC‑707 "Re’em" بوئنگ ری فیولنگ طیارے موجود ہیں جو محدود تعداد میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کر سکتے ہیں۔ 100 کے لگ بھگ طیاروں پر مشتمل بیڑے کے لیے یہ سہولت نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسر.ائیل نے اس آپریشن کے لیے لازمی طور پر بیرونی مدد حاصل کی۔ امریکہ نے بطور خاص اعلان کیا ہے کہ اُس نے حملے میں کسی قسم کی لاجسٹک یا ری فیولنگ معاونت فراہم نہیں کی۔ بظاہر ٹرمپ کی پالیسی بھی یہی دیکھائی دیتی ہے۔ اس کے بعد ایک ہی امکان باقی رہ جاتا ہے: اسر.ائیلی طیارے واپسی پر کسی قریبی ملک کی ایئربیس پر عارضی لینڈنگ کرکے ایندھن حاصل کرکے واپس لوٹے۔ ایران اور اسر.ائیل کے درمیان واقع وہ کون سا ملک ہے جس نے اس حملے میں اسر.ائیل کی معاونت کی ہے۔ آج سیٹلائیٹ کے دور میں یہ بات پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔ دوسری اہم ترین بات یہ ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسر.ائیلی طیاروں کو لازمی طور پر اردن، عراق، سعودی عرب، یا خلیجی ممالک کی فضائی حدود سے گزرنا پڑتا ہے۔ اتنے بڑے بھاری ہتھیاروں سے لیس فضائی بیڑے کی حرکت کو کوئی ریڈار نظر انداز نہیں کرسکتا، لیکن حیرت انگیز طور پر: 🔻کسی ملک نے ایئر ڈیفنس الرٹ جاری نہیں کیا، 🔻کسی نے اسر.ائیلی فضائی خلاف ورزی پر احتجاج نہیں کیا، 🔻کسی نے طیارے انٹرسیپٹ نہیں کیے۔ یہ خاموشی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک "پہلے سے طے شدہ رضامندی" کا پتہ دیتی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی حکمران اسر.ائیلی حملے سے پہلے سے باخبر اور خاموش شراکت دار بنے ہیں۔ بظاہر یہ حملہ اسر.ائیلی عسکری صلاحیت کی ایک شاندار مثال ہے، مگر اصل میں یہ حملہ ان ممالک کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے جو آج خاموشی سے اسر.ائیلی مقاصد میں شامل ہیں -!!!' Follow the QOMINEWS OFFICIAL channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J
Image from QOMINEWS OFFICIAL: *اسر.ائیل کا 200 جنگی طیاروں کے ساتھ ایران پر حملہ کیسے ہوا؟ .....!!!*...
👍 😢 ❤️ 😮 🇵🇸 💯 😡 🙏 🇮🇷 💔 66

Comments