
QOMINEWS OFFICIAL
June 13, 2025 at 12:55 PM
*اسرائیل کے نطنز میں زیر زمین جوہری تنصیب اور تبریز ایئرپورٹ پر تازہ حملے*
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تازہ کارروائی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع تبریز ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے بعد ایئرپورٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مشرقی آذربائیجان صوبے میں واقع تبریز ایئرپورٹ سے آگ اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ نطنز میں زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز پر اسرائیلی فضائی حملوں سے زیادہ تر نقصان سطح زمین پر ہوا ہے۔
تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے زیر زمین سینٹری فیوجز کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا‘۔

🇵🇸
😢
👍
❤️
😂
😡
😮
18