QOMINEWS OFFICIAL
QOMINEWS OFFICIAL
June 13, 2025 at 05:56 PM
*اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا* اسلام آباد میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمرحیات کی شناخت کرلی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J
Image from QOMINEWS OFFICIAL: *اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حی...
👍 ❤️ 🇪🇭 🇵🇸 🙏 11

Comments