🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️
May 16, 2025 at 02:27 AM
السلام علیکم! گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہا تاہم کشمیر اور پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں ڈویلپمنٹ ہوئیں جو آندھی کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کا سبب بنیں ۔۔اس کے علاوہ مغربی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش + ژالہ باری ریکارڈ ہوئی۔۔۔۔۔ آج بھی موسم شدید گرم رہے ۔۔۔کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں آج بھی ڈویلپمنٹ کے امکانات موجود ہیں ۔۔۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں ہوائیں چل رہی ہیں جو اگلے 2 دن مزید شدت اختیار کریں گی اور ساتھ ساتھ لو کا احساس بھی پیدا کریں گی۔۔۔۔ابھی سمندری طوفان کی تشکیل کےلیے مختلف ماڈلز مختلف پریڈکشن کر رہے ہیں۔۔۔اس لیے ابھی ماڈلز کو کلئیر ہو لینے دیا جائے ویسے جغرافیائی عوامل بحیرہ عرب کی بجائے خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے حق میں ہیں۔۔۔باقی دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔ محمد جمشید بھٹہ
👍 ❤️ 😮 🌳 31

Comments