🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️
25.7K subscribers
About 🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️
پاکستان کے 100% علاقوں کی بہترین معلومات 100% اردو فورکاسٹنگ جامع اور جدید ترین فوکاسٹ ۔۔۔!⛈️ فلکیات معلومات 🪐🌍۔۔۔! پاکستان کا بڑا اور پہلا موسمی چینل ویدر وید افتخار حسین جامی جو رکھے ہر وقت ہر لمحہ موسمی صورتحال سے اگاہ....!🌩️⛈️ پاکستان کی نمبر ون ٹیم 😍 ♦️ڈاکٹر حنیف صاحب ♦️افتخار حسین جامی ♦️علشبہ عرفان ♦️مدیحہ افتخار Follow the 🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️ channel on WhatsApp:👇 https://whatsapp.com/channel/0029Va8PB7h8fewtuMzFbZ39 اگر آپ کے ہمیں یوٹیوب پر فالو نہیں کیا تو فالو کریں اپنے دوستوں کو اس چینل پر انوائیٹ کریں شکریہ👇 https://youtu.be/QLnoiDWv8lk 03480494596 نمبر وٹس ایپ 👆 آپ ہمیں فسیبک پر بھی فالو کر سکتے ہیں 👇💕 https://www.facebook.com/profile.php?id=100091118092069
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
دیکھیں عوام کے حرام کے پیسے نہیں ہیں خون پسینے کی کمائی اگر وہ ہڑپ کر جائیں تو کیا گزرتی ہے جس کا نقصان ہوا ہو اس پر اس بھائ کا 20 ہزار ہڑپ ہو گیا 4 ماہ سے شکایت کر رہا ہے کوئ عمل نہیں 😭

فراڈ الرٹ تمام ممبران متوجہ ہوں! نیا فراڈ آ چکا ہے اس سے خود بچیں دوسروں کو بچائیں ۔۔! ایزی پیسہ ٹیلی نار کمپنی کا ایک بنک سسٹم یے جو اب ڈیجیٹل بنک میں تبدیل ہو چکا ہے ایزی پیسہ ڈیجٹل ایپ اب دھوکہ دینے لگ گئ ہے جو اس ایپ سے پیکج کرتا ہے تو پیسے کٹ ہو جاتے ہیں لیکن پیکج نہیں لگتا کوئ ٹرانزیکشن کرتا ہے تو وہ نہیں ہوتی پیسے ہٹ ہو جاتے ہیں یار رہے اس معمولے کی کوئ شکایت نہیں درج ہوتی ۔۔۔! مین نے یکم مئی کو ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے اپنا یوفون سوپر 5 پیکج کیا جو 4 ہزار میں لگتا ہے پیسے کٹ ہو گیے آج 16 دن ہو گئے کوئ شکایت درج نہیں ہوئ الٹا کہتے ہیں آپ سے غلطی ہوئی ہے کچھ ایسے بھی بندے سینکڑوں کی تعداد میں میرے پاس موجود ہیں جنہوں کے پیسے کٹ ہو گیے لیکن پیکج نہیں لگا دوسرا کچھ خواتین موجود ہیں کچھ بھائ موجود ہیں جنہوں نے 50 / 50 ہزار تک کی ٹرانزیکشن ہوئ لیکن پیسے نہیں پہنچے خدارا اس فراڈ سے بچیں 😔🚨 یہ NFT کے بعد۔ فراڈ یہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ بن چکا ہے جو لاکھوں افراد کے پیسے ہڑپ کر رہا ہے اس ایزی پیسہ ڈیجیٹل کے خلاف بائکاٹ کرنا چاہے پاکستان میں آئے روز کوئ نا کوئ نیا فراڈ رقم ہو رہا ہے اس کو روکیں خود بھی بچیں دوسروں کو بچائیں!! پیسہ بنتا بہت محنت سے ہے لیکن جب جاتا ہے تو ایک سیکنڈ نہیں لگتا لہزا اپنے خون پسینے کی کمائی کی قدر کریں اور میرے ساتھ مل کر آواز اٹھانے میں مدد کریں شکریہ افتخار حسین جامی ضلع بھکر

السلام علیکم! آج بھی ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔۔تاہم دوپہر کے بعد نئے مغربی سلسلے کے اثرات سے پختونخوا کے علاقوں میں بادلوں کی تشکیل ہو گی ۔ یہ سلسلہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران آندھی اور بارش کا سبب بنے گا۔۔۔۔مئی کے آخر تک گرمی کی شدت میں کوئی بڑا ریلیف ملنے کی توقع نہیں تاہم مختصر ریلیف شمالی علاقوں میں 19 مئی کو ملے گا جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم 19 سے درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ضرور ہو گی۔۔۔ محمد جمشید بھٹہ
#مئی 2025 کے لیے پہلی شدید ہیٹ ویو آئندہ کے دوران متوقع ہے۔🔥🚨🌡️ گرمی کی سخت لہر داخل ہو چکی ہے 16 مئی کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہائی پریشر کا امکان ہے🔥🥴 ۔16 سے 20 مئی تک جنوبی (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 15 سے 19 مئی تک بالائی(وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔🔥🌡️🔥🚨 مغربی ہواؤں نظام کا 19 مئی (شام/رات) کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔19/20 مئی کو کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے🌧️⚠️⛈️🌧️ #احتیاطی_تدابیر ۔۔۔! ⚠️🚨🔥🌡️ ملک میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے باعث عام لوگوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور ہائیڈریٹ رہیں۔کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور اپنے مویشیوں کا بھی خیال رکھیں۔شمالی علاقوں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت پیشین گوئی کی مدت کے دوران برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کی درخواست کی جاتی ہے🔥🌡️🔥 اس لہر کے بعد ایک طاقتور گرمی کی ہیٹ اسٹروک ویو داخل ہونے کا امکان ہیٹ اسٹروک ویو 22 مئی کے بعد داخل ہوگی۔ اس لہر سے زیادہ طاقتور ہوگی 🌧️⛈️⚠️ 27/28 مئی سے پری مونسون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان 🌧️⛈️ بحیرہ عرب میں سمندی طوفان کی تشکیل۔ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے اس طوفان کا رخ کیا ہو سکتا ہے کیا یہ کراچی کی طرف آتا ہے یا بائ پاس جاتا ہے یا یہ سمندی طوفان خلیج بنگال میں بنتا ہے اس کا کنفرم 20 مئی کے بعد ہوگا انشاء اللہ ⚠️🌩️🌪️ موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہمارے موسمی واٹس ایپ چینل کو فالو کریں شکریہ 👇 ✅ https://whatsapp.com/channel/0029Va8PB7h8fewtuMzFbZ39 افتخار حسین جامی ضلع بھکر 😍

سمندری طوفان 🌪️⚠️ مئی کے آخری ہفتے میں بحیرہ عرب میں سمندی طوفان بنے کا امکان مزید وقتا فوقتاً آگاہ کیا جاہے گا انشاء اللہ ⚠️ افتخار حسین جامی ضلع بھکر 😍
مون سون 2025 کا پچھلے سالوں کے مقابلے سب سے تیز آگے بڑھنے کا امکان،بس تھوڑا انتظار ان شاءاللہ کراچی شہر میں بھرپور بارشیں متوقع
ملک کے بڑے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔اج سے ان تمام علاقوں بالخصوص سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں ہیٹ ویو کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ 🔥🚨🌡️

*پاکستان اور بھارت جنگ کے دوران مودی کا ٹرمپ کو ٹیلیفون کال🥰* *نوٹ: یہ ویڈیو انڈیا کے منہ پہ طمانچہ مارنے کے لیے اے آئی سے بنائی گئی ہے، اسے اصلی نہ سمجھ لینا🥰*
سمندری طوفان مئی کے آخری دنوں میں ⚠️🌪️

السلام علیکم! گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہا تاہم کشمیر اور پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں ڈویلپمنٹ ہوئیں جو آندھی کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کا سبب بنیں ۔۔اس کے علاوہ مغربی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش + ژالہ باری ریکارڈ ہوئی۔۔۔۔۔ آج بھی موسم شدید گرم رہے ۔۔۔کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں آج بھی ڈویلپمنٹ کے امکانات موجود ہیں ۔۔۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں ہوائیں چل رہی ہیں جو اگلے 2 دن مزید شدت اختیار کریں گی اور ساتھ ساتھ لو کا احساس بھی پیدا کریں گی۔۔۔۔ابھی سمندری طوفان کی تشکیل کےلیے مختلف ماڈلز مختلف پریڈکشن کر رہے ہیں۔۔۔اس لیے ابھی ماڈلز کو کلئیر ہو لینے دیا جائے ویسے جغرافیائی عوامل بحیرہ عرب کی بجائے خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے حق میں ہیں۔۔۔باقی دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔ محمد جمشید بھٹہ