🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️
May 16, 2025 at 06:49 AM
#مئی 2025 کے لیے پہلی شدید ہیٹ ویو آئندہ کے دوران متوقع ہے۔🔥🚨🌡️ گرمی کی سخت لہر داخل ہو چکی ہے 16 مئی کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہائی پریشر کا امکان ہے🔥🥴 ۔16 سے 20 مئی تک جنوبی (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 15 سے 19 مئی تک بالائی(وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔🔥🌡️🔥🚨 مغربی ہواؤں نظام کا 19 مئی (شام/رات) کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔19/20 مئی کو کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے🌧️⚠️⛈️🌧️ #احتیاطی_تدابیر ۔۔۔! ⚠️🚨🔥🌡️ ملک میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے باعث عام لوگوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور ہائیڈریٹ رہیں۔کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور اپنے مویشیوں کا بھی خیال رکھیں۔شمالی علاقوں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت پیشین گوئی کی مدت کے دوران برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کی درخواست کی جاتی ہے🔥🌡️🔥 اس لہر کے بعد ایک طاقتور گرمی کی ہیٹ اسٹروک ویو داخل ہونے کا امکان ہیٹ اسٹروک ویو 22 مئی کے بعد داخل ہوگی۔ اس لہر سے زیادہ طاقتور ہوگی 🌧️⛈️⚠️ 27/28 مئی سے پری مونسون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان 🌧️⛈️ بحیرہ عرب میں سمندی طوفان کی تشکیل۔ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے اس طوفان کا رخ کیا ہو سکتا ہے کیا یہ کراچی کی طرف آتا ہے یا بائ پاس جاتا ہے یا یہ سمندی طوفان خلیج بنگال میں بنتا ہے اس کا کنفرم 20 مئی کے بعد ہوگا انشاء اللہ ⚠️🌩️🌪️ موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہمارے موسمی واٹس ایپ چینل کو فالو کریں شکریہ 👇 ✅ https://whatsapp.com/channel/0029Va8PB7h8fewtuMzFbZ39 افتخار حسین جامی ضلع بھکر 😍
Image from 🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️: <a class="text-blue-500 hover:underline cursor-pointer" href="/hashtag...
👍 ❤️ 😮 🤲 🙏 😢 🌹 💋 😂 108

Comments