🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️
May 20, 2025 at 03:19 AM
🔘 پری مون سون پیشنگوئی:- مغربی برکھائی ہوائیں اب آہستہ آہستہ کرکے قطب شمال کی طرف محدود ہوتی جاتی دوسری طرف سے گرم اور نم ہوا کا ہجم آسٹریلوی براعظم سے منتقل ہوتا ہوا سمندری براعظم سے (Maritime Continent) ہوتا ہوا اپنا پھیلاؤ بحیرہ ہند و خلیج بنگال کی طرف کررہا ہے۔ جس کے نتیجہ مون سونی ہوائیں خطہ برصغیر میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ نیچھلے سطح پرواز کرتی صومالین ہوائیں اور کرنٹ پاکستان کی ساحلی پٹی پر داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں جس کے نتیجہ پاک و ہند کی ساحلی پٹی پر موسم آہستہ آہستہ گرم اور نم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ پری مون سون بارشوں کا آغاز ملک بھر میں شروع ہوچکا ہے۔ 🟣 خدو خال:- جیسا کہ ہم کئی بار اپکو تفصیل سے بتا چکے ہیں پری سون بارشوں کے خدو خال کے حوالے سے فلحال ایک مختصر سے تفصیلات بتاتے چلیں ہی پری مون سون بارشوں میں ایک وقت میں دونوں بارش برسانے والے سلسلہ یعنی مغربی برکھائی سلسلہ اور خلیج بنگال میں موجود مون سونی کم دباؤ کی ایک دوسرے سے ملاپ ( Interaction) کی بدولت بارشوں ہوتی ہیں عموماً یہی خدو خال رہتے ہیں۔ جب وسطی ایشیاء کی جانب سے آنے والی مغربی نشیب پاکستان کی شمالی خطوں سے گزرتی عین اس وقت خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کی گرم اور سرد ہوائیں آپس میں ملاپ کرجاتی ہیں۔ جس سے ہندوستان کی مغربی بنگال ریاست سے لے کر پاکستان صوبہ خیبرپختونخواہ ایک بارشوں ہوتی ہیں۔ عموماً پری مون سون بارشوں کا آغاز پاکستان کے شمالی علاقوں سے ہوتا جو آہستہ آہستہ پھیلاؤ کرتا ہوا وسطی پھر جنوبی حصوں کی طرف جاتا ہے۔ اس میں ماحولیاتی کم دباؤ ( Atmospheric pressure) اور مون سون ایکسس کا کافی عمل دخل رہتا ہے جس سے کسی اور دن تفصیل سے بیان کیا جائے۔ کیونکہ یہ ایک پیچیدہ عوامل ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے گرم اور نم ہوا کے ہجم کے زیر اثر خلیج بنگال میں ہواؤں کی (Convergence) بڑھتی کوئی گی اتنی صومالین ہوائیں رفتار پکڑی۔ عموماً یہ (Convergence zone ) بحیرہ ہند سے خشکی کی طرف آتا ہے یعنی شمال یا شامل مغربی سفر کرتا جو ساتھ میں مون سون ہواؤں کو بھی داخل کر دیتا ہے۔ 🔹 توقعات:- متعدد تخمینے شائع کرنے کے بجائے پری مون سون کی ایک ٹھوس پیشنگوئی بن گئی۔ 🔹 پیرامیٹرز:- لانینا:- عموماً اس سال مئی کے ماہ میں منقطع حاری کے سمندروں میں غیر معمولی سطح سمندر کا درجہ حرارت کم ریکارڈ کیا جارہا جو عموماً ہوتا نہیں جسکی وجہ ہم ایک بار پھر ایک ایسا پری مون سون + مون سون کا تجربہ کرنے والے ہیں جو کہ ( Evolving La-nina) کے اوپر منحصر ہوگا اور مون سون کے آخری مراحل میں لانینا آنے کے امکانات موجود ہیں۔ 🔹 بحیرہ ہند:- بحیرہ ہند کے مغربی کنارے پر سطح سمندر کا درجہ حرارت ٹھنڈا ہے جو کہ لانینا کے ساتھ ہی منسلک ہے۔ جو کہ جون وسط کے بعد گرم ہونا شروع ہو جائیگا ۔ 🔹جنوب مشرقی بحیرہ چین (PDO) :- بحیرہ جنوب مشرقی چین کا سطح سمندر کا درجہ حرارت بتدریج گرم ہو رہا جو کہ اس خطے خطرناک سمندری طوفانوں کا تشکیل باعث بنے گا۔ بحیرہ جنوب مشرقی چین میں ممکنہ طور پر بننے والے طاقتور ور سمندر طوفان خطہ۔ برصغیر پر موجود مون سون کے لئیے انتہائی مفید ثابت ہوگا ۔ جو کہ جنوب مشرقی چین سے پلسس اور کرنٹ کو خلیج بنگال میں بھیجے گا جو کہ بعد مون سون کے کم دباؤ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہی خدو خال ہمالین اور اسکی اطراف منسلک پٹی پر موسلادھار پری مون سون بارشوں کے اسپیل کو بھی داخل کریگا ۔ جن میں پاکستان کی شمالی علاقہ جات بھی شامل ہیں۔ 🔹 منتقل حمل حرارت:- عموماً (MJO) منتقل حمل حرارت کئی ماہ سے کمزور حالت میں رہی لیکن سمندری خدو خال کے مثبت ہونے کی وجہ ( MJO PHASE 2-5) کے درمیان زیادہ عروج پر رہے گی۔ 🔹 ہوا کا زیادہ دباؤ ( High pressure) :- مشرقی وسطیٰ پر موجود ہوا کا زیادہ دباؤ عموماً ایران تک محدود رہے گا۔ چونکہ جس حساب دوسرے موسمی پیرامیٹرز مثبت نظر آرہے ہیں اس حساب سے خشک اور گرم براعظمی ہوا کا ہجم زیادہ پھیلاؤ نہیں کر پائیگا بلوچستان کی طرف۔ 🖍️ پیشنگوئی:- 🔸 بلوچستان:- موجودہ تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں پری مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکانات بلخصوص کیرتھر و سلیمان پہاڑی کے منسلک حصوں میں جیسے خضدار ، سبی ، سکندرآباد ، زیارت ، بارکھان ، کوئٹہ ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ ، ژوپ ، لورالائی ،جعفراباد ، صحبت پور ، نصیر آباد ، مستونگ اور پشین وغیرہ شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے جنوبی مغربی ضلعوں جن میں ضلع آواران ، گوادر معمول کت قریب پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے یعنی بلوچستان کے 60٪ ضلعوں میں معمول سے زیادہ بارشوں ریکارڈ ہونے کے امکانات یوں بلوچستان میں پری مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے 🔸 خیبرپختونخواہ:- خیبرپختونخواہ کے شمالی اور مغربی ضلعوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات جن ضلع پشاور ، خیبر ایجنسی ، محمد ایجنسی ، سوات ، اٹک ، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، بنوں ، کرم ، کوہاٹ ، مردان ، مالاکنڈ ، لکی مروت ، ہنگو ، کڑک اور عیسی خیل شامل ہیں ۔ جبکہ دیر اسماعیل خان میں معمول کے قریب پری مون بارشوں کا امکان ہے۔ دیگر ضلعوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے یوں خیبرپختونخواہ کے بھی 70٪ فیصد ضلعوں میں معمول سے زیادہ پری مون سون بارشیں ریکارڈ ہونے کا امکان جس خیبرپختونخواہ میں بھی پری مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔ 🔸 پنجاب:- پنجاب کے بھی بیشتر ضلعوں میں معمول سے زیادہ اور معمول کے قریب بارشیں ریکارڈ ہونے کے امکانات ہیں جن ڈیرہ غازی خان ، مظفرگڑھ ، ملتان ، کوٹ ادو ، خانیوال ، جھنگ ، سرگودھا ، فیصلا آباد ، گجرات ، لاہور ، گجرانوالہ ، اسلام آباد ، روالپنڈی ، ناروال ، سیالکوٹ ، بہاولنگر ، کوٹ ادو ، ساہیوال ، لودھراں ، اوکاڑہ ، قصور ، شیخوپورہ ، چنیوٹ ، خوشاب ، بکھر ، میاں والی ، منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ ، قصور ، گجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ننکانہ صاحب ، حافظ آباد ، اٹک ، لیہ ، مظفرگڑھ ،چکوال ، راجن پور ، جہلم ، منڈی بہاوالدین ، پاکپتن ، ساہیوال ، بہاولپور ، رحیم یار خان شامل ہیں ۔ پنجاب کے 80٪ فیصد ضلعوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہونے کی توقعات ہیں۔ 🔸 گلگلت اور کشمیر:- کشمیر کے مختلف ضلعوں میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان جن میں مظفرآباد ، کوٹلہ اور گڑھی دوپٹہ شامل ہیں جبکہ گلگلت میں مغربی برکھائی سلسلہ کے زیر اثر معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔ 🔸 سندھ :- صوبہ سندھ میں بھی معمول سے زیادہ پری مون سون بارشیں ریکارڈ ہونے کے امکانات ہیں جن میں لاڑکانہ ، شھداد کوٹ ، ڈھرکی ، شکار پور ، پنوعاقل ، سکھر ، جیک آباد ، کشمور ، گھوٹگی ، خیر پور اور کندھکوٹ شامل ہیں۔ جبکہ وسطی و جنوبی ضلعوں جیسے نواب شاہ ، حیدرآباد ، دادو ، جامشورو ، سکرند ، ٹنڈوالہ یار ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو آدم ، بدین ، ٹھٹھہ ، سجاول اور کراچی میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ جنوب مشرقی ضلعوں تھر پارکر ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں سندھ کے بھی 55٪ فیصد ضلعوں میں معمول سے زیادہ پری مون سون بارشیں ریکارڈ ہونے کے امکانات ہیں یوں صوبہ سندھ میں بھی معمول سے زیادہ پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ 🔴 اختتامیہ :- پری مون سون 25-28 جون کے درمیان ملک کے مختلف حصوں سے ختم ہو جائیگا۔ جس سے کے بعد مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب کی شاخ میں جون کے پہلے ہفتے میں مہاشٹرا تک پہنچ جائیں گی۔ جبکہ خلیج بنگال والی شاخ میں اتھر پردیش تک داخل ہوجائیں گء۔۔ ہمیشہ کی طرف اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اپنی مشاہدوں اور پیشنگوئی میں مزید درستگی لاتے ہوئے مون سون 2025 کی پیشنگوئی 15 جون بروز اتوار تک شائع کی جائیگی ۔ انشاء اللہ فورکاسٹنگ کومیت مرزا Pakistan weather Association PWA owner ✅ موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہمارے موسمی واٹس ایپ چینل کو فالو کریں شکریہ 👇✅⛈️ https://whatsapp.com/channel/0029Va8PB7h8fewtuMzFbZ39
Image from 🌦️ Weather With Iftikhar Hussain Jami 🌧️🌩️: 🔘 پری مون سون پیشنگوئی:- مغربی برکھائی ہوائیں اب آہستہ آہستہ کرکے قطب...
❤️ 👍 🌳 😂 🌹 💋 😢 75

Comments