•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈•   •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈• •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
June 9, 2025 at 02:17 PM
📝تحریر # ثوبان عطاری اپنی زندگی کے 40 سال ، والد صاحب کے ساتھ گزارے ! آج ان کی قبر کو دیکھ کر ، ایک دم سے ماضی recap ہوا ۔ اپنی عید کی روٹین کا سوچا تو 100% وہی ہو رہا ہے جو ابو کیا کرتے تھے۔ بہترین لیڈر وہ ہوتا ہے جو آگے مزید لیڈر بنائے۔ والدین یہی سب تو کر رہے ہوتے ہیں،غیر محسوس انداز سے سب کچھ بچوں کے سپرد کر کہ دنیا سے چلے جاتے ہیں۔اولاد کتنا ہی زیادہ پڑھ لکھ جائے ڈھیروں ڈگریاں حاصل کرے ۔ لیکن اس کے مزاج اور شخصیت کو سب سے زیادہ سمجھنے والے، یہی بوڑھے اور کم پڑھے لکھے ماں باپ ہوتے ہیں۔ آج ، ہر تعلق کی بنیاد فقط ذاتی مفاد ہے۔ یہ والدین ہی ہیں جو حسد نہیں کرتے اور اولاد کو آگے بڑھتا دیکھ کر انہیں حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اپنے والدین کو کبھی "ریٹائر" retire نہ ہونے دیجیئے گا ۔ یہ ایک ذہنی کیفیت ہے ،جس میں انسان اپنے آپ کو useless سمجھنے لگتا ہے ۔ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ زندَگی میں چلتے رہنا چاہیئے۔ پہلے دس سال میں بچے کے سب سے بڑے آئیڈیل ، والدین ہوتے ہیں۔ اس گولڈن پیریڈ میں، الگ سے بٹھا کر مختلف موضوعات پہ تربیت ضرور کیجیئے۔ اور اس بات پہ ضرور نظر رکھیں کہ استاد کس انداز سے میرے بچے کی تربیت کر رہا ہے؟ یہ دو باتیں بچے کے سینے پہ کندہ کر دیں،دو اہم ترین سکلز skills ! سیکھنے کی تڑپ اور سخت محنت کی عادت ! اب زمانہ پتھر کا ہو یا مصنوعی ذہانت AI کا۔ وہ کامیاب ہو جائے گا۔ مشین نے انسان کی جاب نہیں چھینی! یہ سستی ،بہانے بازی اور کاموں کو ٹالنے کی عادت ہے جس نے اصل نقصان پہنچایا ہے ۔الحمدللہ میرے والدین نے تیس سال پہلے ، سن 1995 میں اس چیز کا خاص خیال رکھا ۔ گھر کا ماحول ہی ایسا تھا کہ ایجوکیشن کو سب سے اہم Activity سمجھا جاتا تھا۔ عید کے دن ، قبر کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ آج میرے پاس جو کچھ بھی ہے ۔ اس ہستی کا کتنا بڑا کردار ہے۔ سوچوں کی دنیا میں والد صاحب کو ساتھ لیا اور چلتے چلتے ،چھوٹی ہمشیرہ کی قبر پہ آ گیا ۔ عید ہے، سب سے ملنا ضروری ہے۔ یاد رکھنا! بہن بھائیوں میں ایک ایسا ہوتا ہے جو سب کے جنازے دیکھتا ہے اور ایک ایسا ہوتا جو کسی کا جنازہ نہیں دیکھ پاتا ۔ اجنبیت انسان کو کنفیوز کرتی ہے کہ سامنے والا پتا نہیں کیا چاہتا ہے ؟ اور یہ بہن بھائی کے رشتے کی خاص بات ہے کہ آپ ان کے مزاج کو سمجھتے ہیں شخصیت کے چھپے گوشوں hidden moves سے واقف ہوتے ہیں۔ طاقتور ترین انسان وہ ہے جو معافی میں پہل کرے اور رشتے بچانے کے لیے قربانی دے ۔ والد صاحب نے 69 اور ہمشیرہ نے 28 عیدیں منائیں ۔ہم کتنی عیدیں دیکھیں گے؟ کسی جدید ترین ٹیکنالوجی کے پاس اس کا جواب نہیں ہے ۔ پاکستان میں اوسط عمر تقریبا 65 سال ہے یعنی صرف 5 لاکھ 70 ہزار گھنٹے۔۔۔ اس انداز سے سوچیں! سانسوں کا کوٹہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ انہیں ضائع مت کیجیئے۔ اٹھیں،اپنے مقصد کو پہچانیں اور اس قبر کی تیاری کریں جس میں ایک بہت لمبا عرصہ گزارنا ہے ۔ 📝تحریر # ثوبان عطاری
Image from •┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈•   •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•: 📝تحریر # ثوبان عطاری  اپنی زندگی کے 40 سال ، والد صاحب کے ساتھ گزارے ...
🤲 ❤️ 💯 4

Comments