•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈•   •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
•┈•┈•⊰✿ صراط مستقیم ✿⊱•┈•┈• •┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•
June 12, 2025 at 08:34 AM
*12 جون 2025 موسم کا حال🌞🌤🌈🌦>* *انتباہ:*🚨 _موجودہ شدید گرمی کی لہر جمعرات کے روز بھی برقرار رہنے کا امکان۔اس دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔_ _*عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ (صبح 11:00 سے شام04:00 بجے تک) کے دوران براہ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔*_ - *>اسلام آباد:* اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان۔ شام/رات کےدوران تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔ - *>پنجاب:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ اس دوران میدانی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔ شام/رات کے دوران مری،گلیات ،اٹک، چکوال،تلہ گنگ،جہلم، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔ - *>سندھ:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع۔ - *>بلوچستان:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔ - *>خیبر پختونخوا:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ بعدازدوپہر میدانی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔شام/رات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان ، ایبٹ آباد، پشاور، مہمند، کرم،کوہاٹ، کرک ، وزیرستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ - *>گلگت بلتستان:* گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ - *>کشمیر:* کشمیر میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ *•┈•┈•⊰✿ Diect Path ✿⊱•┈•┈•*
❤️ 1

Comments