
GB NEWS 🌐
June 14, 2025 at 05:15 AM
گزارش ہیکہ شب گزشتہ بوقت تقریبا 02:00 بجے حیدری محلہ جوٹیال میں فائرنگ کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔جہاں پر ملزم کامران ملازم پولیس متعینہ SPU سکنہ حیدری محلہ جوٹیال نے مسمی شرین خان سکنہ حیدری محلہ جوٹیال کے گھر میں گھس کر اسلحہ آتشی از قسم 9mm سے تقریبا 50 رونڈ فائر کئیے جس کے نتیجے میں 1۔ مسمی شرین خان 2۔ مسمات شمس القمر زوجہ شرین خان 3۔ اظہار علی ابن شرین خان 4۔ مسمات حنا زوجہ اظہار علی 5۔ مسمات بنین زہرا بنت اظہار علی عمر تقریبا 3 سال زخمی ہوکر PHQ ہسپتال لایا گیا تھا۔جہاں پر دوران علاج مسمیان شرین خان اور انکے بیٹے اظہار علی کی ڈیتھ ہوئی ہے۔ جبکہ دیگر زخمیوں کی علاج جاری ہے۔ محلے کے ذرائع کے مطابق مسمات حنا زوجہ اظہار علی اور ملزم کامران کی آپس میں رشتہ داری بھی ہے دو ماہ قبل اظہار اور ملزم کامران کے مابین لڑائی ہوکر آپس میں رنجش بھی تھی۔ جس باعث یہ وقوعہ پیش آیا ہے۔موقع واردات سے ملزم فائیرنگ کرنے کے بعد فرار ہے۔ مزید تھانہ جوٹیال مصروف کارواٸی ہے۔
😢
3