🌴العلم والعلماء🌴
June 14, 2025 at 01:33 AM
اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ایک خوبصورت سا باکس تحفے میں دیں جس پر بڑے اور واضح حروف میں “صدقہ” لکھا ہو۔ انہیں نرمی سے سمجھائیں: اگر روزانہ تمہیں 10 روپے ملتے ہیں، تو 9 روپے اپنے کام کے لیے رکھو اور 1 روپیہ اس “صدقہ باکس” میں ڈال دو۔ جب یہ باکس 10 دن میں 10 روپے سے بھر جائے، تو اپنے کسی غریب یا ضرورت مند دوست کو 10 روپے کی کوئی چیز لے کر دو۔ وقت کے ساتھ جب ان کی پاکٹ منی بڑھے، تو انہیں سمجھاتے رہیں کہ صدقے کی رقم بھی تھوڑی تھوڑی بڑھاتے جائیں۔ ان شاءاللہ! اس عمل سے ان کے دل میں دوسروں کا درد محسوس کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، سخاوت اور ہمدردی ان کی فطرت بن جائے گی، اور وہ ایک حساس و نیک دل انسان بنیں گے۔
Image from 🌴العلم والعلماء🌴: اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ایک خوبصورت ...
👍 ❤️ 15

Comments