Open News
Open News
June 12, 2025 at 05:14 PM
*سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کا اعلان، منافع خوروں نے سولر پلیٹس کی قیمتیں بڑھا دیں* وفاقی بجٹ میں سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کے اعلان کے بعد ہی منافع خوروں نے قیمتوں میں 5 سے 7 روپے کلو واٹ اضافہ کردیا، شہری کہتے ہیں کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ میں سولر لگانا بھی مشکل ہوگیا، درآمد کنندگان کے مطابق ٹیکس عوام پر منتقل کیا جائے گا۔ شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، بجٹ میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس کا اعلان ہوا تو منافع خور سرگرم ہوگئے اور گوداموں میں پہلے سے موجود سولر کی پلیٹس کی قیمتیں بڑھا دیں۔ شہری کہتے ہیں کہ 2 روز کے دوران قیمتوں میں 75 ہزار روپے کا فرق آگیا۔ بجٹ میں 18 فیصد ٹیکس کے اعلان پر 27 روپے کلو واٹ کی قیمت بڑھ کر 35 روپے کلو واٹ تک پہنچ گئی، درآمد کنندگان کہتے ہیں ٹیکس کا بوجھ صارفین پر منتقل کریں گے۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان سولر درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، 2024 میں 17 گیگا واٹس کے سولر پینلز درامد کیے گئے۔
😂 1

Comments