قلب المؤمن
قلب المؤمن
May 22, 2025 at 06:17 AM
ہم نے دعا پڑھی: *"يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ"* الحمدللہ! یہ دعا میری دعاؤں میں پہلے ہی سے شامل ہے۔ بلکہ میں آپ کے ساتھ ایک بہت دلچسپ اور ایمان افروز تجربہ بھی شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ جب بھی مجھے کوئی مسئلہ پیش آتا ہے، یا کسی کی طرف سے دل آزاری کا سامنا ہوتا ہے، تو میں اس دعا کو پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ سات مرتبہ پڑھتی ہوں۔ پھر میں دل سے یہ کہتی ہوں: ۔ *"اے اللہ! خالق اور مخلوق کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔* *آپ خالق ہیں، اور یہ شیطانی وار ہے جس نے مجھے تکلیف دی ہے۔* *میرا مکمل توکل اور بھروسہ صرف آپ پر ہے۔"* یہ کہہ کر میں اپنے معاملے کو مکمل طور پر اللہ کے سپرد کر دیتی ہوں، اور حیرت انگیز طور پر میرا دل فوراً پرسکون ہو جاتا ہے۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کی مدد میرے گمان سے پہلے آ جاتی ہے، اور میں اپنے رب کی رحمت پر مزید مطمئن ہو جاتی ہوں۔
👍 ❤️ 🙏 🤲 6

Comments