قلب المؤمن
قلب المؤمن
June 5, 2025 at 08:03 AM
💠 *دعا مانگ لیجیے* 💠 یا رب العالمین یا مالک الملک یا ذوالجلال و اکرام *الہی.... تیری نعمتوں کا شمار نہیں.... اور میرے گناہوں کی انتہا نہیں* *الہی قیمتی ترین دن گزرتے جا رہے ہیں اور میں... پھنسی ہوی ہوں اپنی زمہ داریوں اور گھریلو کاموں میں*. *الہی تو تو جانتا ہے تجھے وضاحتیں بھی نہیں دینی پڑتیں* تو جانتا ہے مالک.. بہت کچھ سوچا تھا یہ کروں گی یہ پڑھوں گی لیکن بس سوچیں ہی رہ گییں میرے اللہ *بہت کمزور ہے تیری یہ بندی..... وقت اور حالات اسکو روک لیتے ہیں.. کہیں میں ماں ہوں، کہیں بیٹی اور* بہو.. پھر بیوی بھی..عبادت میں یکسوئی نہیں کر پاتی... کبھی کوی کام پڑا کبھی کسی کی آواز آئی... 🤲 *الہی زمہ داریوں کو نبھانا چاہتی ہوں... بس تیری مدد چاہیئے... ساتھ چاہیئے* 🤲 *اکیلی تھکنے لگی ہوں* لیکن میری نیت اور ارادے سے تو ہی واقف ہے.... تو میری زرہ برابر نیکی کو بھی کمال تک پہنچا سکتا ہے... 🤲 *الہی ان قیمتی گھڑیوں میں بس اتنی گزارش ہے... جتنی بھی مصروف ہو جاوں... لیکن ہوں میں تیری ہی* 🤲 *تجھ سے ہی امیدیں ہیں ساری تو ہی میرا سہارا ہے..* 🤲مجھے بھولنا مت مالک ہر لمحہ تیری محتاج ہوں *اپنا کرم اور فضل جاتی رکھنا.... اور میری نیت کو اپنے لیے ہی خالص رکھنا..*. آمین ثم آمین
❤️ 😢 4

Comments