قلب المؤمن
June 5, 2025 at 12:34 PM
*ثنا یوسف کی زندگی اور اس کا قتل آج کی نوجوان نسل کے لیے عبرت ہے*
ایک 17 سالہ ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اپنے حُسن کی نمائش میں مصروف تھی کہ اسی دوران کسی نے حُسن کی ہوس میں آکر اس کا قتل کر دیا۔ موت سے پہلے فالورز 732k مرنے کے بعد 1.3M فالور، لائیک 27M سے بڑھ کر تقریبا 33M سے بھی زیادہ ہوگئے اکاؤنٹ میں موجود تمام ویڈیو جو اس نے اپنی جوش مارتی جوانی کی ہی لگائی ہیں جو اُس کی خوبصورتی اور عیاشی کی عکاسی کر رہی ہیں۔ جو ہر محرم و غیر محرم کی آنکھوں کے سامنے سے گزر رہی ہیں مرنے کے بعد تقریبا 50 لاکھ لوگوں نے اکاونٹ وزٹ کیا۔
انسان کو مرنے کے بعد جن چیزوں کا اجر اور گناہ ملتا ہے ان میں اگر آپ نے نیکی کی طرف دعوت دی اور کسی نے قبول کی تو وہ آپ کے لیے باعثِ ایصالِ ثواب ہے اگر برائی عام کی تو وہ قبر میں آپ کے لیے باعثِ عذاب اور دکھ ہے۔ 7 لاکھ فالور اس بہن کی زندگی کو نہیں بچا سکے جن کو انٹرٹین کرنے کے لیے ہر حد سے گزر گئی اور بے حیائی عام کی، غیر اخلاقی عاشقوں کو جنم دیا اور وہی اس کی موت کی وجہ بن گئے۔ ابھی بھی وقت ہے نوجوانوں لوٹ آو اللہ کی طرف۔ وہاں کا عذاب بڑا سخت ہے وہاں کافر مشرک شدید پچھتائیں گئے تب افسوس کے سوا کچھ نہ ہوگا
پھر چاہے کوئی کتنا خوبصورت ہے کتنا حسین ہے موت نے سب کو آ پکڑنا ہے۔ اور آپ ایسے کام کرنے میں لگ جائیں جو مرنے کے بعد بھی آپ کے گناہوں میں اضافہ کریں تو اس سے بڑا غافل بھلا کون ہے؟؟
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور اس لڑکی ثناء یوسف کی طرح زندگی گزارنے والی لڑکیوں کو اس کی موت سے سیکھنے کی توفیق دے
ہر حادثے سے عبرت پکڑنی چاہئیے
عزت شہرت پیسہ سب اسی دنیا میں رہ جاتا ہے انسان کے ساتھ اس کے اعمال قبر میں جاتے ہیں۔🖤
😢
👍
4