اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️
اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️
June 14, 2025 at 01:28 PM
📴 `غلط چینلز کو ان فالو کریں–ایمان کی حفاظت کریں` 🫵🏻👇🏻 آج سوشل میڈیا پر ہزاروں چینلز موجود ہیں، جن میں سے بہت سے ہمیں بے حیائی، جھوٹ، غیبت، اور فضولیات کی طرف لے جاتے ہیں۔ ہم سمجھتے بھی ہیں کہ یہ سب غلط ہے، لیکن پھر بھی جوائن کیے ہوئے ہیں… کیوں؟ صرف وقت گزاری کے لیے؟ یا لوگوں کی دیکھا دیکھی؟ 🤲 *اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:* سورة الإسراء - آیت 36 *وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا* *ترجمہ*:`اور اس چیز کا پیچھا نہ کر جس کا تجھے کوئی علم نہیں۔ بے شک کان اور آنکھ اور دل، ان میں سے ہر ایک، اس کے متعلق سوال ہوگا۔` کیا ہم ان چیزوں کا جواب دے سکیں گے جنہیں ہم نے خود اپنی مرضی سے جوائن کیا؟ جنہیں دیکھ کر نہ صرف اپنا وقت ضائع کیا بلکہ گناہ کا بوجھ بھی بڑھایا؟ ❌ فحش مواد، ڈرامہ، گانا بجانا، جھوٹے مزاح والے چینل... ✅ قرآن، حدیث، نیکی کی باتیں، علم و ہدایت والے چینل... `ابھی فیصلہ کریں:` 👉 یا تو ان چینلز کو ان فالو کریں، یا پھر اپنی آخرت کو خود خطرے میں ڈالیں! 🌙 `رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:` *قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا اور اسے دوزخ میں ڈال دیا جائے گا جس سے اس کے پیٹ کی آنتیں نکل آئیں گی وہ آنتوں کو لے کر اس طرح گھومے گا جس طرح گدھا چکی کو لے کر گھومتا ہے۔ دوزخ والے اس کے پاس اکٹھے ہو کر کہیں گے، اے فلاں! تجھے کیا ہوا؟ (یعنی آج تو کس حالت میں ہے؟ ) کیا تو لوگوں کو نیکی کا حکم نہیں دیتا اور برائی سے نہیں روکتا تھا؟ وہ کہے گا: ہاں میں لوگوں تو نیکی کا حکم دیتا تھا لیکن خود اس نیکی پر عمل نہیں کرتا تھا اور لوگوں کو برائی سے منع کرتا تھا لیکن میں خود برائی میں مبتلا تھا۔* `صحیح مسلم: 7483` 🛑 آج خود کو اور اپنے دوستوں کو بچائیں، ورنہ یہ موبائل کی دنیا، ہمیں جہنم کی طرف نہ لے جائے! `سوچو!` کیا تمہارا چینل نیکی کا ذریعہ ہے یا گناہ کا؟ اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️
❤️ 👍 😢 🤲 🙏 💯 🫀 😂 468

Comments