AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
June 14, 2025 at 11:16 AM
🌀🫐 الفاظ *لکھے* جاتے ہیں ، الفاظ *پڑھے* جاتے ہیں ، الفاظ *بولے* جاتے ہیں ، الفاظ *گڑھے* جاتے ہیں الفاظ *تولے* جاتے ہیں ، الفاظ *ٹٹولے* جاتے ہیں ، الفاظ *کھنگالے* جاتے ہیں ، ... اس طرح الفاظ *بنتے* ہیں ، الفاظ *سنورتے* ہیں ، الفاظ *بہتر* ہوتے ہیں ، الفاظ *نکھرتے* ہیں ، الفاظ *ہنساتے* ہیں ، الفاظ *مناتے* ہیں ، الفاظ *رلاتے* ہیں ، الفاظ *مسکراتے* ہیں ، الفاظ *گدگداتے* ہیں ، الفاظ *میٹھے* ہوتے ہیں ... اتنا ہونے کے بعد بھی الفاظ *چبھتے* ہیں ، الفاظ *بکتے* ہیں ، الفاظ *روٹھتے* ہیں ، الفاظ *چوٹ* دیتے ہیں ، الفاظ *تاو* دیتے ہیں ، الفاظ *لڑتے* ہیں ، الفاظ *بکھرتے* ہیں ، الفاظ *جھگڑتے* ہیں ، الفاظ *بگڑتے* ہیں الفاظ *لرزتے* ہیں ... لیکن الفاظ کبھی *مرتے* نہیں الفاظ کبھی *تھکتے* نہیں الفاظ کبھی *رکتے* نہیں ... اس لیے الفاظ سے *کھیلیں* نہیں بغیر سوچے سمجھے *بولیں* نہیں الفاظ کا *احترام* کریں الفاظ پر *غور* کریں الفاظ کو *پہچان* دیں الفاظ کو اونچی *اڑان* دیں الفاظ کو *جذبات* دیں ان سے ان کی *بات* کریں، الفاظ *ایجاد* کریں ... کیونکہ الفاظ *قیمتی* ہیں زبان سے الفاظ *تول* کے بولیں الفاظ میں *دھار* ہوتی ہے الفاظ بہت *اچھے* ہوتے ہیں اور ... حقیقت یہ ہے کہ الفاظ کی بھی اپنی ایک دنیا🌎 ہے۔ *الفاظ کو* *عزت دیں*.

Comments