
AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
June 14, 2025 at 11:42 AM
*ہمارے معاشرے میں میں دو طرح کے لوگ بڑے اطمینان سے زندگی گزار رہے ہیں*
*ایک امیر اور دوسرا غریب۔*
*اصل بیچ کا جو طبقہ ہے، یعنی مڈل کلاس، اُس کی زندگی ایک مستقل جدوجہد ہے۔*
*یہ لوگ رکھ رکھاؤ سے امیر لگتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ روز گھر میں اس بات پر لڑائی ہوتی ہے کہ گھی اتنی جلدی کیسے ختم ہوگیا؟*
*ہمارے ہاں دو طبقات پر ہی توجہ دی جاتی ہے:*
*1. امیر: جنہیں ان کے پیسے کی وجہ سے قابلِ نفرت سمجھا جاتا ہے*۰ * 2. غریب: جنہیں ان کی محتاجی پر ترس آتا ہے*
*اور مڈل کلاس؟*
*یہ تو نہ یہاں کے ہیں نہ وہاں کے۔*
*امیر انہیں غریب سمجھتے ہیں،*اور غریب انہیں امیر۔*
*https://whatsapp.com/channel/0029VafmJcc2kNFir8Tv7q29*
*یہ طبقہ وہ ہے جس کے پاس بظاہر سب کچھ ہوتا ہے، لیکن سیکنڈ ہینڈ۔*
*کرائے کا بہتر سا گھر، پرانی سی گاڑی، کپڑے صاف مگر سالوں پرانے، یو پی ایس کی بیٹری جو صرف 30 منٹ نکالتی ہے، اچھا فون لیکن استعمال شدہ۔*
*ہر ہفتے پتلی شوربے والی مرغی، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں 6 افراد کے دو برگرز، اور ہر کام میں کفایت شعاری۔*
*اِن کے پاس ATM کارڈ ہوتا ہے لیکن پانچ سو سے زیادہ نکالنے کی ہمت نہیں۔*
*ایسا کاروبار تلاش کرتے ہیں جس میں انویسٹمنٹ نہ ہو، گاڑی صرف سردیوں میں کولنگ دیتی ہے، اور کمیٹیوں میں ساری زندگی الجھی رہتی ہے۔*
*یہ وہ طبقہ ہے جو سب سے زیادہ خوفِ خدا رکھتا ہے۔*
*زکوٰۃ، فطرانہ، بھیک سب غریبوں کو جاتا ہے۔*
*لیکن اصل قربانی تو یہ لوگ دیتے ہیں، اپنی انا کے مارے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔*
*ان کی زندگی فالتو بلب بند کرنے، بجلی کی میٹر ریڈنگ چیک کرنے اور بلز کو مہینوں میں بانٹنے میں گزرتی ہے۔*
*بچیوں کی شادیاں کرنا، بچوں کو اچھی تعلیم دینا، اور کسی کی مدد کرنا سب کچھ دل سے چاہتے ہیں، لیکن جیب اجازت نہیں دیتی۔*
*یہ وہ طبقہ ہے جو:*
*• ہر حال میں گزارہ کرتا ہے*
*• غریب کو پالتا ہے*
*• اور امیروں کے درمیان پس جاتا ہے*
*اگر سوسائٹی کا کوئی اصل سہارا ہے تو وہ مڈل کلاس ہی ہے، جو نہ صرف خود محنت کرتا ہے بلکہ دوسروں کا بوجھ بھی اٹھاتا ہے۔*
*منجانب گروپ 🪀👇*
*✍️*حافظ محمد اکرم بدری*
*حالاتِ حاضرہ اے ایم نیوز ہندوستان*🇮🇳
