AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
AM NEWS HINDUSTAN 🇮🇳 ऐ एम न्यूज हिंदुस्तान 🪀 اے ایم نیوز ہندوستان 🇮🇳
June 14, 2025 at 12:17 PM
لیبیا کے مفتی اعظم کا جرأت مندانہ اعلان لیبیا کے مفتی اعظم شیخ الصادق الغریانی نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مصر اور اردن کے بارڈر گارڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحدوں پر تعیناتی کے احکامات کو مسترد کریں، اپنی پوسٹیں چھوڑ دیں اور توبہ کریں، کیونکہ وہ صہیونیوں کے ساتھ تعاون کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل انہیں جہنم میں لے جائے گا اور یہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔ شیخ الغریانی نے اپنے ہفتہ وار پروگرام میں کہا کہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے سرحدوں پر جمع ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ سرحدی چوکیوں پر تعینات ہیں اور لوگوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکتے ہیں، وہ صہیونیوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے قتل میں شریک ہیں۔ مفتی اعظم نے مزید کہا کہ ان افراد کو ریاست کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ایسا کرنا انہیں جہنم میں لے جائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان سرحدی چوکیوں پر جمع ہوں اور غزہ میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سرحدیں عبور کریں۔..

Comments