❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 02:00 PM
*⭕ قاہرہ میں مصری حکام نے غزہ مارچ میں شرکت کے لیے آئے 200 سے زائد عالمی کارکنان کو روک دیا* قاہرہ: غزہ پر اسرائیلی محاصرے کو توڑنے اور عالمی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے منعقد ہونے والے گلوبل مارچ فار غزہ میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچنے والے 200 سے زائد انسانی حقوق کے کارکنان کو مصری حکام نے روک دیا ہے۔ ان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ کارکنان عالمی سطح پر جاری اس مارچ کا حصہ بننے کے لیے قاہرہ پہنچے تھے تاکہ رفح بارڈر کے ذریعے غزہ کی جانب روانہ ہوں، مگر انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا اور کئی افراد کو واپس بھی بھیج دیا گیا ہے۔ یہ اقدام عالمی سطح پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف ایک واضح رکاوٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں پرامن آواز اٹھانے آئے تھے۔

Comments