❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 06:11 PM
🔹 حماس کا بیان: قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ اور رفح کے مغربی علاقوں میں قائم امریکی-صہیونی منصوبے کے تحت بنائے گئے امدادی مراکز مسلسل خونریز مجازر کا منظر بن چکے ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ یہ مراکز، جو بظاہر انسانی امداد کی تقسیم کے لیے قائم کیے گئے تھے، اب روزانہ درجنوں بھوکے اور مجبور فلسطینیوں کے قتل کے لیے استعمال ہونے والے موت کے پھندے بن چکے ہیں۔ اب تک ان مراکز پر حملوں میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ تحریک حماس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس انسانیت سوز نسل کشی کو روکے اور قابض اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Comments