
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 12, 2025 at 07:19 PM
*کیا اسرائیل و امریکہ ایران پر حملہ کریں گے؟*
اسرائیل ایران پر کوئی بڑا یا فیصلہ کن حملہ نہیں کرے گا کیونکہ ایران کے بعد امریکہ و اسرائیل کے پاس مشرق وسطیٰ میں بدامنی و فوج کشی اور انتشار پھیلانے کی وجہ ہی ختم ہو جائے گی۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے علاؤہ کوئی ایسا ملک نہیں جو ان دونوں نو استعماری ممالک اور انکے اتحادیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں ہتھیار و اسلحے کی دوڑ کو مہمیز کرے۔ درحقیقت اسرائیل و امریکہ کا خود تراشیدہ کھل نائیک (خود ساختہ دشمن) ایران ہی ہے جس کے ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام اور مزاحمتوں کی پشت پناہی کا جواز تراش کر وہ اس پورے خطے کو تباہی و بربادی کی نظر کرتے آئے اور اسکے نقشے اور آبادی کو تبدیل کرنے کا بہانہ گھڑتے ہیں۔ (مسجدی)