❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 13, 2025 at 04:05 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پریس ریلیز *اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے جنگ بندی کی منظوری فلسطینی قوم اور مزاحمت کی اخلاقی و سیاسی فتح ہے* اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے آج غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی راہداریوں کے قیام، امداد کی فراہمی کی ضمانت اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت پر مبنی قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کیے جانے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ بھرپور ووٹ ہمارے ثابت قدم عوام اور مزاحمت کی ایک زبردست اخلاقی و سیاسی کامیابی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکی حکومت اپنا جھوٹا بیانیہ مسلط کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ فیصلہ اُس جھوٹی منطق کو بھی رد کرتا ہے جسے "خود دفاع" کے نام پر استعمال کیا گیا، جبکہ حقیقت میں غزہ میں منظم قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے۔ یہ ووٹنگ امریکی حکومت کے اُس جارحانہ اقدام کے منہ پر سخت طمانچہ ہے، جس نے چند روز قبل سلامتی کونسل میں ویٹو کا استعمال کیا اور جنرل اسمبلی میں "حماس" اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ اس فیصلے سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ دنیا امریکی جانبداری کو مسترد کر چکی ہے، جو صہیونی جنگی جرائم کو چھپاتی اور بھوک و قتل کو قانونی جواز فراہم کرتی ہے۔ امریکہ کا موقف آج تنہا، کمزور اور دنیا کی آزادانہ عالمی رائے کے مقابلے میں شرمندہ کن دکھائی دیا، جب کہ بین الاقوامی برادری نے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی، اجتماعی بھوک، قتل عام اور صہیونی وحشیانہ پالیسیوں کو مسترد کیا۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو صرف الفاظ تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ اس کو فوری عملی اقدامات میں بدلا جائے تاکہ غزہ پر مسلط جنگی جارحیت بند کی جا سکے، غیر انسانی محاصرہ ختم کیا جائے، جنگی جرائم میں ملوث صہیونی قیادت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور لاکھوں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں جو بھوک، بیماری اور بمباری کے عذاب میں ہر لمحہ موت سے دوچار ہیں۔ *حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ – حماس* بروز جمعہ، 17 ذو الحجہ 1446ھ مطابق 13 جون 2025ء

Comments