
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 13, 2025 at 12:52 PM
*🔴 فوری | ترجمانِ عسکری، ابو عبیدہ – القسام بریگیڈز:*
📌 ہم ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
کتائب القسام کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ہم غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ حملہ دراصل ایران کے اس بے مثال کردار کا ردعمل ہے جو وہ فلسطینی عوام اور ان کے شریف مجاہدین کی حمایت میں ادا کر رہا ہے۔ ہم ایران کے عظیم قائدین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔
📌 صہیونی دشمن ایک بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہے۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ان بزدلانہ فضائی حملوں سے مزاحمتی محاذوں کو کمزور کیا جا سکتا ہے یا اس ناپاک وجود کو خطے میں استحکام دیا جا سکتا ہے، تو یہ اس کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔ یہ مسلسل اسٹریٹیجک غلطیوں کا تسلسل ہے جو ان شاء اللہ اس غاصب وجود کے جلد زوال کا پیش خیمہ بنے گا۔
✊ یہ بیان پورے مزاحمتی اتحاد کے اس عزم کو واضح کرتا ہے کہ جو بھی فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑا ہوگا، اسے تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔