❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 13, 2025 at 03:28 PM
*🔴 قافلۂ صمود لیبیا کے شہر سرت کے کنارے خیمہ زن* غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے نکلا ہوا قافلۂ صمود مغاربیہ اس وقت لیبیا کے شہر سرت کے نواح میں خیمہ زن ہے، جہاں وہ مصر میں داخلے کے لیے اجازت کی منتظر ہے۔ یہ قافلہ الجزائر، تونس اور لیبیا سے ہوتا ہوا رفح بارڈر کی جانب بڑھ رہا ہے، اور ہر مقام پر عوامی استقبالیہ اور والہانہ حمایت حاصل کر رہا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے نہیں آئے، بلکہ غزہ کے لیے رُکنے کا ہر لمحہ مزاحمت کا ایک عنوان بنے گا۔

Comments