❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 13, 2025 at 10:58 PM
⚫ *ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر فلسطینی علماء کی انجمن کا شدید ردعمل* : ہم، فلسطینی علماء کی انجمن، صیہونی غاصب حکومت کی جانب سے امریکی انتظامیہ کی حمایت اور شرکت سے پوری اُمتِ مسلمہ اور خطے کے خلاف چھیڑی گئی کھلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس جارحانہ منصوبے کا تازہ باب ایران کے خلاف حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے، جو درحقیقت استکبار اور استبداد کی پالیسیوں کی کھلی توسیع ہے — ایک ایسا تسلط پسند طرزِ عمل جو اس قابض وجود نے اپنے قیام کے آغاز سے ہی خطے پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ جنگ محض ایرانی تنصیبات یا قیادت کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ عالمی فضائی حدود کی حاکمیت کو بھی روند ڈالنے کی کوشش ہے۔ صیہونی دشمن میزائلوں، جنگی طیاروں اور ڈرونز کے لیے خطے کی فضائی حدود کو ایک کھلا میدان سمجھتا ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ جارحیت اس مجرمانہ استکبار کی واضح علامت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مذمت کے ساتھ بیان فرمایا ہے: "اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں یہ خبر دی تھی کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے اور ضرور بہت بڑی سرکشی کرو گے۔" (سورۃ الاسراء) انجمن تمام مسلم حکمرانوں، عوام، اور آزاد باشعور افراد سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ: ⚫ صہیونی منصوبے کے خلاف آواز بلند کریں ⚫ تمام دستیاب وسائل سے اس جارحیت کا مقابلہ کریں ⚫ اور خطے کی وحدت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے یک زبان ہو جائیں یہ موقف کسی فرقہ وارانہ یا توسیع پسندانہ ایجنڈے کی تائید نہیں، بلکہ ایک صہیونی نسل کشی منصوبے کے خلاف عقیدہ و انسانیت پر مبنی دفاعی پوزیشن ہے — جو نہ صرف ایک قوم یا ایک ملک کو نشانہ بناتا ہے، بلکہ تمام اسلامی ممالک اور حتیٰ کہ وہ ریاستیں بھی اس کے ناپاک عزائم سے محفوظ نہیں رہیں گی، جن کی فضائی حدود آج اس کے لیے کھلی ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ کو صہیونی سازشوں اور جنگی منصوبوں سے محفوظ رکھے، دشمنوں کی چالیں انہی پر الٹا دے، اور مسجد اقصیٰ کو ان کی نجاست سے پاک فرمائے۔ وہی سب سے بہتر کارساز ہے، اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا۔

Comments