
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 14, 2025 at 06:08 AM
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار
@MIshaqDar50
نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیر اعظم /وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
فلسطینی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، نائب وزیر اعظم /وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔