
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 14, 2025 at 11:41 AM
اسرائیل کا ایران کے جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی حمایت سے اسرائیل جس طرح کی کھلی جارحیت کر رہا ہے، وہ پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ہر اس مسلم ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں جو دفاعی صلاحیتیں حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک طرف امریکہ غزہ میں قتل عام کرنے والے ظالم اور قابض اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، تو دوسری طرف ایران پر حملوں میں بھی اسرائیل کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسلم ممالک اور انصاف پسند دنیا کو متحد ہونا چاہیے۔
سید ارشد مدنی امیر جمعیت علماء ہند