❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 14, 2025 at 11:47 AM
‏پاک بھارت جنگ میں ایران کے کردار کو ایک جانب رکھیے ۔ اس کے علاؤہ بھی بلوچستان میں را کے ہاتھ مضبوط کرنے اور ملک میں مذہبی فرقہ واریت میں ایران کے ملوث ہونے کے باوجود اس وقت پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔ بہت سے لوگوں کو اس حوالے سے تشویش ضرور ہو گی لیکن سفارتی تعلقات کے اعتبار سے یہ پاکستان کے حق میں بہت بہتر ہے ۔ ایک طرف فریق قابض ریاست ہے جسے پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا لہذا اس کے خلاف ایران کی حمایت کرنا پاکستان کے لیے ہر لحاظ سے بہتر ہے ۔ مجھے ذاتی طور پر پاکستان کے اتنے مضبوط موقف اختیار کرنے کی امید نہیں تھی جب کہ قابض ریاست کی پشت پر امریکہ پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کے لیے پوری قوت کے ساتھ ایران کی حمایت کرنا امریکہ کی طبع نازک پر گراں گزر سکتا ہے لیکن اس کے باجود پاکستان نے ایران کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا جو کہ خوش آئند ہے ۔ ایران ہمسایہ ملک ہے ۔ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان اس نہج پر پہنچ چکا تھا کہ بھارت ، ایران اور افغانستان تینوں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کشیدہ تھے ۔ یوں پاکستان ہر طرف سے گھیرے میں تھا ۔ لیکن پھر بھارت کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد حالات یکسر تبدیل ہو گئے ۔ اس صورت حال میں جب ایران بھارت کے زیادہ قریب ہے پاکستان کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ وہ ایران کی سفارتی سطح پر حمایت کر کے اپنے اردگرد دشمنوں کے بجائے دوستوں میں اضافے کی ایک کوشش ضرور کرے ۔ یہ الگ بات ہے کہ ملکوں کے درمیان مفادات کے اعتبار سے خارجہ پالیسی میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ اچھائی کا بدلہ اچھائی کی صورت میں ہی ملے لیکن ایک ایسی کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جس میں آپ کا فائیدہ زیادہ ہے جب کہ نقصان کا اندیشہ بہت کم ہے ۔ محمد حارث معاویہ

Comments