
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 14, 2025 at 11:47 AM
وزارتِ صحت فلسطین - غزہ:
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی اسپتالوں میں 90 شہداء اور 605 زخمی لائے گئے ہیں۔
اب بھی متعدد لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جن تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری صہیونی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 55,297 اور زخمیوں کی تعداد 128,426 تک جا پہنچی ہے۔
صرف 18 مارچ 2025 سے اب تک 5,014 فلسطینی شہید اور 16,385 زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 48 گھنٹوں میں امدادی مقامات پر شہید کیے گئے افراد میں سے 29 شہداء اور 380 سے زائد زخمی اسپتالوں تک پہنچائے گئے، جس کے بعد امداد کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 274 اور زخمیوں کی تعداد 2,532 سے تجاوز کر گئی ہے۔