
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 14, 2025 at 12:55 PM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پریس بیان
*امداد کے دروازے لہو سے سرخ — صہیونی درندگی کی ایک اور ہولناک داستان*
آج صبح صہیونی قابض فوج نے، غزہ کے وسط میں امریکی-صہیونی چیک پوسٹ کے قریب، امدادی خوراک کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسا کر پندرہ سے زائد معصوم انسانوں کو خون میں نہلا دیا۔یہ کوئی حادثہ نہیں، بلکہ ایک سوچی سمجھی بربریت ہے ایسی بربریت جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔یہ خونی واردات ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ صہیونی دشمن نے بھوک کو جنگی ہتھیار بنا لیا ہے۔ وہ امدادی مراکز کو اجتماعی قبروں میں بدل رہا ہے۔ معصوم،بھوکے، ننگے شہری ایک لقمۂ نان کی تلاش میں نکلتے ہیں اور موت ان کی تاک میں کھڑی ہوتی ہے۔
نیتن یاہو اور اس کی جنگی مشینری امدادی سامان کو قتل کا ہتھیار، قحط کو انتقام کی چابک، اور عالمی خاموشی کو اپنا تحفظ بنا چکے ہیں۔یہ وہ درندگی ہے جو دنیا کی مہذب تہذیب کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے بشرطیکہ دنیا میں واقعی ضمیر زندہ ہوں۔
تقریباً بیس ماہ سے غزہ پر جاری قیامت خیز محاصرہ اور نسل کشی پر جو عالمی خاموشی طاری ہے، وہ کسی لاتعلقی نہیں، بلکہ واضح اور شرمناک شراکتِ جرم ہے۔
بھوکے ننگے فلسطینی بچوں کا خون اب صرف صہیونی بندوق کا نہیں، بلکہ خاموش عالمی ضمیر کا بھی حساب مانگتا ہے۔
تحریکِ مزاحمت اسلامی حم-اس دنیا کی تمام زندہ اقوام، انسانی ضمیر رکھنے والے ہر شخص، اور خصوصاً عرب و اسلامی دنیا سے پکار کر کہتی ہے اس خونی کھیل کو روکیں۔اس محاصرے کو توڑیں اور ان بے گناہوں کو جینے کا حق واپس دیں۔اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں شفاف امداد فوری طور پر داخل کی جائے۔
یاد رکھیں کہ خاموش رہنے والے تاریخ کے مجرم بنیں گے اور ہم ہر مظلوم کی آخری سانس تک آواز بنتے رہیں گے۔
تحریک مزاحمت اسلامی – حم-اس
ہفتہ، 18 ذو الحجہ 1446ھ
مطابق: 14 جون 2025ء
رابطہ:سرکاری ویب سائٹ تحریک حم-اس
Voice Of Al Quds🇵🇸