Victory for ﻏ.ـــﺰﻩ
Victory for ﻏ.ـــﺰﻩ
June 12, 2025 at 06:43 PM
*🇵🇸🌍 قـافـلة الصـمـود (صـمـود کانوائے) — اقوام عالم میں فلسـ.ـطین سے اظہار یکجہتی میں غـ.ـزہ کی جانب مارچ* ⭕ اقوام عالم میں فلسـ.ـطین سے اظہار یکجہتی میں غـ.ـزہ کی جانب *قافلة الصمود* کے نام سے مارچ کا آغاز کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے انسان ہمدرد کارکنوں نے یہ قدم اُس وقت اٹھایا ہے جب دوسری کوششیں — بشمول طویل ہڑتالیں اور فریڈم فلوٹیلا — اسـ.ـرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ *مارچ کا مقصد غـ.ـزہ کے محاصرے کو بری راستے سے توڑنا اور دنیا بھر کے راہنماؤں پر غـ.ـزہ کے حوالے سے اقدام کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔* اس مارچ میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے شہری شرکت کر رہے ہیں۔ یہ زیادہ تر مغرب (شمالی افریقہ) سے تعلق رکھنے والے *10000 افراد* پر مشتمل ہے جو *9 بسوں کے قافلے* میں سفر کررہے ہیں۔ 🗓️ یہ قافلہ 9 جون کو تیونس سے روانہ ہوا تھا۔ آج، یعنی 12 جون کو، لیبیا کے راستے قاہرہ (مصر) پہنچا ہے اور 15 جون کو رفـ.ـح کراسنگ پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 🎤 تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک صحافی بن مبارک نے اس قافلے کے حوالے سے کہا کہ: > "یہاں کے لوگ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر تم ہمیں سمندر یا فضاء سے روک بھی لو، تب بھی ہم ہزاروں کی تعداد میں خشکی کے راستے آئیں گے۔" *📌 کیا اس مارچ کے نتیجے میں واقعی محاصرہ ٹوٹ جائے گا؟* یہ بات یقینی نہیں ہے کہ یہ قافلہ اپنے عزائم کے مطابق بالآخر رفـ.ـح پہنچ بھی پائے گا یا نہیں۔ مگر یہ قدم اسـ.ـرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے فلسـ.ـطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار اور اسـ.ـرائیل کی ختم ہوتی ہوئی طاقت کا واضح اعلان ہے۔ ذرائع: الجزیرہ ( https://rb.gy/ofzcvz ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *النصر ﻟﻐ.ـــﺰﻩ چینل*🇵🇸 *WhatsApp Channel:* bit.ly/VictoryforGazaWA *Backup Channel:* https://bit.ly/VictoryforGazaWAC
❤️ 🤲 👍 🇵🇸 🇵🇰 🌼 💯 108

Comments