
Islamic Corner || گوشۂ اسلام
June 12, 2025 at 11:04 AM
🇵🇸 وزارتِ صحت فلسطین – غزہ 🇵🇸
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے یومیہ اعداد و شمار کی رپورٹ
▪️ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 123 شہداء (جن میں سے 3 کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں) اور 474 زخمیوں کو لایا گیا۔
▪️ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں جن تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔
▪️ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 55,104 اور زخمیوں کی تعداد 127,394 ہو چکی ہے۔
▪️ 18 مارچ 2025 سے اب تک کی مدت کے دوران 4,821 شہداء اور 15,353 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔
آج صبح سے اب تک امدادی سامان کے مراکز پر حملوں میں اسپتالوں کو لائے گئے شہداء کی تعداد 57 اور زخمیوں کی تعداد 363 سے زائد ہے، جس کے بعد امدادی مراکز سے اسپتالوں میں لائے گئے شہداء کی مجموعی تعداد 224 اور زخمیوں کی تعداد 1,858 سے زائد ہو گئی ہے۔
- وزارتِ صحت فلسطین - غزہ
11 جون 2025
😢
3