MUSHTAQ AHMED GHANI

MUSHTAQ AHMED GHANI

12.6K subscribers

Verified Channel
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
June 5, 2025 at 06:09 PM
سابق اسپیکر مشتاق احمد غنی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہزارہ کے چیف انجینئر کا دفتر پشاور سے ایبٹ آباد منتقل • سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی عوامی خدمت سے وابستہ کوششیں ایک بار پھر بارآور ثابت ہوئیں۔ اُن کی مسلسل جدوجہد اور عوامی مطالبات کے پیشِ نظر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہزارہ کے چیف انجینئر کا دفتر، جو طویل عرصے سے پشاور میں قائم تھا، بالآخر ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس اہم پیشرفت سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ محکمے کی کارکردگی اور عوامی رسائی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ دفتر کی منتقلی کے بعد ہزارہ کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار پشاور کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، اور ان کے کام مقامی سطح پر ہی آسانی سے نمٹائے جا سکیں گے۔ علاوہ ازیں، اس اقدام سے ایبٹ آباد کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ مشتاق احمد غنی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور مسائل کا حل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے حلقے اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھیں گے۔ علاقے کے عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کیا
❤️ 👍 3

Comments