MUSHTAQ AHMED GHANI WhatsApp Channel

MUSHTAQ AHMED GHANI

12.6K subscribers

Verified Channel

About MUSHTAQ AHMED GHANI

Whatsapp Channel Of Former Speaker Khyber Pakhtunkhwa Assembly | MPA PK-45 | Vice President Pakistan Tehreek E Insaf

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
6/14/2025, 11:00:15 AM
❤️ 2
Video
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
6/5/2025, 12:20:45 PM
❤️ 1
Video
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
6/5/2025, 12:20:30 PM

عمران خان کے ساتھ بائیس تئیس کروڑ عوام کھڑی ہیں وہ خود چاہتی ہے ہمارے علاقے میں تحریک پروان چڑھے اس سے یہ ہوگا ہر گلی ، شہر میں تیاری شروع ہو جائے گی ، جب شروع ہو گئی تو فارم 47 والے نہیں ٹھہر سکے گے ، رہنما پی ٹی آئی مشتاق احمد کی سردار طیب خان کے ساتھ خصوصی گفتگو ۔۔۔!!!

❤️ 😂 2
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
6/5/2025, 6:09:57 PM
Post image
❤️ 👍 6
Image
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
6/5/2025, 6:09:53 PM

سابق اسپیکر مشتاق احمد غنی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہزارہ کے چیف انجینئر کا دفتر پشاور سے ایبٹ آباد منتقل • سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی عوامی خدمت سے وابستہ کوششیں ایک بار پھر بارآور ثابت ہوئیں۔ اُن کی مسلسل جدوجہد اور عوامی مطالبات کے پیشِ نظر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہزارہ کے چیف انجینئر کا دفتر، جو طویل عرصے سے پشاور میں قائم تھا، بالآخر ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس اہم پیشرفت سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ محکمے کی کارکردگی اور عوامی رسائی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ دفتر کی منتقلی کے بعد ہزارہ کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار پشاور کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، اور ان کے کام مقامی سطح پر ہی آسانی سے نمٹائے جا سکیں گے۔ علاوہ ازیں، اس اقدام سے ایبٹ آباد کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ مشتاق احمد غنی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور مسائل کا حل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے حلقے اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھیں گے۔ علاقے کے عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کیا

❤️ 👍 3
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
5/18/2025, 6:38:54 PM

کوہستان میگا کرپشن کیس سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو ۔ #Kohistancorruptioncase #PAC #Mushtaqghani #KpUpdates #PTI #KPKupdates

❤️ 👍 😜 😮 16
Video
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
2/21/2025, 4:24:38 AM

کپتان کا انتہائی اہم پیغام اوور سیز پاکستانیوں کے نام:

Post image
❤️ 👍 😂 🇵🇰 ✂️ 🇩🇿 🇮🇳 🇮🇶 💃 💐 52
Image
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
2/26/2025, 5:09:25 AM

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور میڈیا سے گفتگو: - 25 فروری 2025 “اس ملک کی حقیقی آزادی کی خاطر ہم آخر تک لڑیں گے! اڈیالہ جیل کو ایک کرنل غیر قانونی طور پر کنٹرول کیے ہوئے ہے جو بالکل غیر قانونی ہے۔ جیل مینول کے مطابق جیل اتھارٹی انچارج ہے لیکن کرنل قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سب کچھ قابو کیے ہوئے ہے۔ میری اہلیہ سے میری ملاقات جیل مینول میں اجازت کے باوجود بار بار رکوائی جا رہی ہے۔ یہ تیسری دفعہ ہے کہ میری ملاقات بشری بی بی سے نہیں کروائی گئی۔ عدالت کے احکامات کے باوجود مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔میری سیاسی لوگوں سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی، دور دراز سے لوگ مجھ سے ملاقات کے لیے آتے ہیں ان کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن ان کو اجازت نہیں دی جاتی۔ میری کتابیں تک روک لی جاتی ہیں۔ یہ سب کچھ کرنے کا مقصد مجھ پر اور میری اہلیہ پر دباؤ بڑھانا ہے لیکن ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں! انسانی حقوق سے متعلق ہماری پٹیشنز ابھی تک لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس باقر نجفی، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں جن پر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ملک میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہے، غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں ہمیں ایک جلسہ یا کنونشن تک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں لیکن ہم سے ہمارے آئینی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ملک میں ہر طرف انسانی حقوق پامال ہیں اور اندھیروں کا دور دورہ ہے۔ پاکستان کو کرکٹ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملتی آئی ہے مگر اب اس شعبے کی بھی منظور نظر افراد کی بھرتیاں کر کے تباہی کر دی گئی ہے۔ محسن نقوی کی ساکھ کیا ہے؟ سوائے اس کے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ اس نے کرکٹ کی تباہی کر دی ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے پورا نظام چیئرمین کے زیر سایہ ہوتا ہے، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔ کسی بھی باؤلر کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہو تاکہ اس میں stamina موجود ہو مگر یہاں ٹیم میں ایسی سلیکشن کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں نے ایک ٹیسٹ میچ تک نہیں کھیلا۔ جب میں وزیراعظم تھا تو رمیز راجہ کو چیئرمین بنایا تھا جو کرکٹ کا کھلاڑی اور تجربہ کار تھا۔ محسن نقوی کو پہلے نگران وزیراعلٰی لگایا گیا اس کے دور میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ آٹھ فروری کو ملک کا سب سے بڑا فراڈ ہوا تب بھی یہی نگران وزیراعلٰی تھا اور اس کی سرپرستی میں پنجاب میں انتخابی فراڈ ہوا۔ اب یہ وزیر داخلہ ہے اور پاکستان میں امن و امان کے حالات خراب ہیں یہ شخص ہر شعبے میں ناکام ہے۔ محسن نقوی آصف زرداری کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے وہی آصف زرداری جس کے مسٹر ٹین پرسنٹ کے قصے پوری دنیا میں مشہور ہیں جس شخص کا آئیڈیل آصف زرداری جیسا شخص ہو اس کی کارکردگی کیا ہی ہو سکتی ہے۔ میرے مقرر کردہ پارٹی عہدیداران ہی پارٹی پالیسی دینے کے مجاز ہیں۔ پارٹی ڈسپلن کی بہت اہمیت ہے۔ جنگ باہر والوں کے خلاف ہوتی ہے اپنے لوگوں کے خلاف بات کر کے اور اصل موضوعات سے توجہ ہٹا کر دوسری جماعتوں کا ایجنڈا پروان چڑھتا ہے۔ میرے بار بار منع کرنے کے باوجود شیر افضل مروت بیانات دینے سے نہیں رکا اسی لیے اس کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔” #حق_کی_جیت_ہو_گی

❤️ 👍 😂 🍌 👙 😮 🙏 🫘 22
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
2/19/2025, 9:20:17 AM

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، طریقہ کار، استحقاقات اور سرکاری یقین دہانیوں پر عمل درآمد کا اجلاس آج کمیٹی کی چئیرپرسن و ڈپٹی سپیکر، ثریا بی بی کی زیر صدارت اسمبلی سیکریٹریٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرانِ صوبائی اسمبلی و کمیٹی مشتاق احمد غنی، تاج محمد ترند،ملک عدیل منیر حسین لغمانی، عبدالسلام آفریدی، میاں عمر کاکا خیل اور محکمہ قانون کے حکام شریک ہوئے، جبکہ سابقہ سپیشل سیکریٹری و چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی صوبائی اسمبلی، امجد علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ نشستوں میں زیر غور آنے والی بحث کو جاری رکھتے ہوئے، صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے قواعد و ضوابط میں تجویز کردہ ترامیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں، اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی نامزدگی، انتخاب، اختیارات اور عدم موجودگی کی صورت میں کارروائی کے طریقہ کار سے متعلقہ ترامیم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے طریقہ کار اور اس کی ترتیب میں مجوزہ ترامیم پر بحث و مباحثہ کیا گیا اجلاس کے دوران مسودہ کے اضافی چیپٹر قائد حزب اختلاف کے تقرری، برطرفی اور استع

❤️ 👍 😂 😮 🇮🇳 🍴 💔 😢 🙏 🧟 36
Video
MUSHTAQ AHMED GHANI
MUSHTAQ AHMED GHANI
2/14/2025, 4:15:23 PM

‏"ملک میں مہنگائی ختم اور معیشت بحال ہو گئی ہے اور ہر طرف دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں" یحیٰی خان پارٹ ٹو کی اردلی حکومت کا دعوٰی عمران خان کے دور اور آج کی عسکری حکومت میں قیمتوں کا موازنہ کریں تو پتا چلے گا کہ لانے والوں نے اس قوم پر کتنا ظلم کیا ہے۔

❤️ 😂 👍 😢 🌺 💖 🤣 18
Link copied to clipboard!