꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 14, 2025 at 05:15 AM
ملفوظ: جنت ایک چھوٹی سی خدائی ہوگی *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *جنت ایک چھوٹی سی خدائی ہوگی* ارشاد فرمایا کہ جنت میں سے جہاں ہم چاہیں جگہ لے سکتے ہیں، یہ آزادی ہوگی کہ جہاں جس کا جی چاہے گا وہاں پہنچ جائے گا۔ ایسا نہ ہوگا جیسے کوئی نظر بند ہوتا ہے کہ کسی ایک باغ میں یا ایک شہر میں رہتا ہے کہ اس سے باہر نہیں جاسکتا۔ اہلِ جنت کے لیے کوئی حد نہ ہوگی، بے قید کھلے آزاد ہوں گے، جہاں چاہے جائیں، جو چاہیں کریں، دوستوں سے ملیں، تہ خانہ میں رہیں، دیواروں سے لپٹیں، چھت پر چڑھیں، غرض کسی قسم کی روک ٹوک نہ ہوگی، عجب لطف ہوگا۔ بقول مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے کہ چھوٹی سی خدائی ہوگی، چھوٹی سی کے معنی یہ ہیں کہ حقیقی خدائی میں تو سب کچھ اختیار اور ارادہ سے ہوتا ہے اور اس میں ان کے اختیار سے تو کچھ نہ ہوگا مگر مرضی کے موافق سب کچھ ہوجاوے گا یعنی جس چیز کو ان کا جی چاہے گا فوراً حق تعالٰی اس کو حکم دیں گے اور وہ ہوجائے گی۔ یہی معنی ہیں اس آیت کے: *وفيها ما تشتهيه الانفس وتلذالاعين* (الزخرف: ۷۱) یعنی تمہارے واسطے اے اہلِ جنت، جنت میں وہ ہے جس کو تمہارا دل چاہے اور جس سے آنکھیں لذت پائیں۔ (السوق لاہل الشوق، مواعظِ اشرفیہ، جلد۳، صفحہ ۱۰۷) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: جنت ایک چھوٹی سی خدائی ہوگی *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضر...
❤️ 👍 💯 😍 🥹 7

Comments