
PMLN DATA
June 14, 2025 at 06:23 AM
10 مئی 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن وہیلز پروگرام کا آغاز کیا۔ اس انقلابی اقدام کے تحت اب تک پنجاب بھر میں 1 کروڑ 3 لاکھ 83 ہزار 680 افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔ جدید طبی سہولیات سے لیس یہ موبائل کلینکس شہری کچی آبادیوں میں عوام کو وہ تمام معیاری سہولیات مہیا کر رہے ہیں جو کسی بھی اعلیٰ پرائیویٹ ہسپتال میں دستیاب ہوتی ہیں۔
یہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست قیادت اور صحت عامہ کے شعبے میں عملی اصلاحات کا واضح ثبوت ہے۔