School Education Department Official
June 8, 2025 at 12:49 PM
*پنجاب کے اساتذہ کے نام اہم پیغام*
السلام علیکم محترم اساتذہ کرام!
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ 10 جون کے احتجاج کے حوالے سے خاص طور پر راولپنڈی کی یونین اور کچھ دیگر گروپس مختلف واٹس ایپ گروپس میں پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے چند گزارشات آپ کی خدمت میں پیش ہیں:
1. *احتجاج کی تاریخ (10 جون) اور بجٹ*: چونکہ 10 یا 12 جون کو بجٹ پیش ہونا ہے، اس دن احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس دن صرف بجٹ پڑھا جاتا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی کیونکہ بجٹ پہلے سے تیار ہو چکا ہوتا ہے۔ اس لیے اس دن احتجاج کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
*فرض کریں اگر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو بھی جائیں تو ماضی کی طرح آخر میں یہی لیڈران میز پر بیٹھ کر کوئی کمزور سا معاہدہ کر لیتے ہیں یا پیچھے ہٹ جاتے ہیں یا اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ آپ کے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔*
2. *احتجاج کی حقیقت*: جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا راولپنڈی یونین اور دیگر گروہ احتجاج کی کال دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ احتجاج اساتذہ یا سرکاری ملازمین کے مفاد میں نہیں بلکہ صرف اپنی طاقت دکھانے کے لیے ہے۔ ہر گروپ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادہ اساتذہ ہیں، تاکہ اپنی لیڈری چمکائی جا سکے۔
اساتذہ کرام! آپ ان کے چنگل میں نہ آئیں۔
*نتیجہ*: ۔ یہ کسی حق کے لیے جنگ نہیں، بلکہ یونین لیڈروں کی اپنی سیٹیں اور اثرورسوخ بچانے کی جنگ ہے۔
باخبر رہیں، متحد رہیں، اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔
👍
❤️
😂
🙏
😮
😢
34