School Education Department Official
June 13, 2025 at 11:12 AM
*ایک STI کی اپیل* محترم رانا سکندر حیات صاحب جیسا کہ آپ کو علم ہو گا کہ STI سکول ٹیچرز کی سیلری عید سے ایک ہفتہ پہلے DEO کے ہاں بھجوا دی گئی اور یہ اطمینان دلایا گیا کہ عید سے پہلے تمام STI ٹیچرز کو سیلری دے دی جائے گی اور پھر ہر STI ٹیچر کے نام کا بینک اکاؤنٹ و دیگر دستاویزات جمع کیں جس سے STI ٹیچرز کو کچھ تسلی ہوئی کہ کچھ کچھ ہونے لگا ہے لیکن افسوس کچھ نہیں ہوا پھر عید سے دو دن قبل ایک فہرست تیار کی گئی جس میں متعلقہ ضلع کے STI ٹیچرز کے نام کے ساتھ ان کی سیلری جو کہ NSB اکاؤنٹ میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا اور یہ تسلی دلائی گئی کہ اب آپ جس سکول میں بطور STI کام کر رہے تھے اس کے NSB اکاؤنٹ میں آئے گی اور متعلقہ ہیڈ آپ کو کراس چیک عنایت فرمائیں گے لیکن افسوس ابھی تک نہ NSB اکاؤنٹ میں ہماری سیلری منتقل نہ ہو سکی اور آج عید کی چھٹیوں کے تین دن بعد بھی ہم اسی سیلری کے منتظر ہیں جو عید سے پہلے ہمیں ملنے والی تھی ۔ آخر میں ایک حدیث مبارکہ سے مدد لیتے ہوئے اپنی درخواست کو تمام کروں گا ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مزدور کو اُس کی اُجرت اُس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو (یعنی مزدور کو کام ختم ہونے کےفوراً بعد مزدوری ادا کرنا پسندیدہ عمل ہے، کسی جائز وجہ کے بغیر ٹال مٹول کرنا گناہ ہے) ابن ماجہ، السنن، كِتَابُ الرُّهُونِ، بَابُ أَجْرِ الْأُجَرَاءِ، رقم الحدیث: 2443
👍 😢 ❤️ 🙏 75

Comments