School Education Department Official
June 14, 2025 at 08:20 AM
📌 **ہیڈشپ ٹیسٹ سے پہلے جامع پالیسی کا اعلان کیا جائے**
پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہیڈز کی تقرری بذریعہ ٹیسٹ صرف اُس وقت قابلِ قبول ہوگی جب حکومت اس کے لیے ایک **تحریری، واضح اور تفصیلی پالیسی** جاری کرے، جس میں درج ذیل نکات شامل ہوں:
🔹 **جامع میرٹ فارمولہ واضح کیا جائے:**
1️⃣ **ٹیسٹ کی ویٹج:**
تحریری امتحان کا میرٹ میں کتنا تناسب ہو گا؟
2️⃣ **تعلیمی قابلیت (ڈگریوں) کی ویٹج:**
ایم اے، ایم ایڈ، بی ایڈ وغیرہ کو کتنے نمبر دیے جائیں گے؟
3️⃣ **ضلع کی ویٹج:**
مقامی امیدواروں کو ان کے ضلع میں ترجیح دی جائے یا نہیں؟
4️⃣ **تحصیل کی ویٹج:**
متعلقہ تحصیل کے امیدوار کو اضافی اسکور ملنا چاہیے۔یا نہیں۔۔؟
5️⃣ **یونین کونسل کی ویٹج:**
قریبی علاقوں میں تعیناتی کیلئے ترجیحی بنیاد پر نمبر۔
6️⃣ **موضع (Village) کی ویٹج:**
اس میں متعلقہ موضع کے امیدوار کو نمبر دیے جائیں گے کہ نہیں۔۔؟
📢 **مطالبہ:**
> ❝ اگر حکومت واقعی شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے تو فوری طور پر ایک تحریری پالیسی کے ساتھ مکمل ویٹج سسٹم کا اعلان کرے، تاکہ ہر امیدوار کو علم ہو کہ اس کی محنت اور تجربہ کس طرح گنا جا رہا ہے۔ ❞
**آپ اس مطالبے سے متفق ہیں؟ تو اسے پھیلائیں تاکہ اجتماعی آواز حکام تک پہنچے۔**
For more update Follow us
https://whatsapp.com/channel/0029VaAyeg80AgWKAlRdO61N
👍
❤️
😂
😢
🙏
41