
Ammar Khan Yasir Official
June 4, 2025 at 07:25 PM
آپ معاش کی وجہ سے پریشان ہیں، آپ کے رشتوں کا مسئلہ ہے، آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے، نوکری یا کاروبار کی پریشانی ہے یا کسی بھی قسم کی پریشانی سے دو چار ہیں تو مبارک ہو "یومِ عرفہ" آ چکا ہے۔ یوم عرفہ کا روزہ بہت فضیلت کا حامل ہے، صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ یوم عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے ایک سال اگلے اور پچھلے گناہ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیں۔
آپ کو علم ہے میں تعویذ اور وضائف وغیرہ کو زیادہ پروموٹ نہیں کرتا لیکن جو چیز صحیح احادیث سے ثابت ہے اس کی ترغیب ضروری ہے۔
یوم عرفہ کے دن دعاؤں کی قبولیت خصوصی طور پر ہوتی ہے۔ ہزاروں زندہ مثالیں موجود ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس دن کی دعاؤں کی برکت سے مشکلات سے نجات عطاء فرمائی ہے۔ یوم عرفہ کی آمد ہے ہمت ہو تو روزہ رکھیں ، روزہ نہ رکھ پائیں تو کم سے کم اس مبارک دن کو غنیمت جان کر رب کے حضور گڑگڑا کر مانگیں اور یقین کامل ہو تو ان شاءاللہ آپ برکات خود دیکھیں گے۔ خوب دعائیں کریں ، روئیں اور اپنی تمام پریشانیوں کو اپنے سوہنے رب کے سامنے رکھ کر ان سے نجات مانگیں۔
یوم عرفہ بعض علماء کے نزدیک وقوفِ عرفہ کے حساب سے درست ہے لیکن جمہور علمائے کرام کا اتفاق اسی بات پر ہے کہ یوم عرفہ بھی رمضان المبارک یا دیگر خاص ایام کی طرح اپنے خطے کی رویئت کے حساب سے ہوگا، سعودیہ میں کل ( جمعرات) کے دن یوم عرفہ ہے اور پاکستان میں پرسوں یعنی جمعۃ المبارک کے دن یوم عرفہ (9 ذی الحجہ) ہوگا۔
کمیل احمد معاویہ
❤️
👍
🤲
❤
🇵🇸
🫀
🇯🇴
🌹
😂
♥
448