
Ammar Khan Yasir Official
June 14, 2025 at 01:10 PM
وزیرِ دفاع خواجہ آصف صاحب کا اسرائلی دہشتگردی اور اسلامی ممالک کی سلامتی کے حوالے سے پیش کیا گیا دوٹوک اور بےباک مؤقف اس وقت عالمی میڈیا، خاص طور پر عرب دنیا میں مرکزِ توجہ بن چکا ہے۔
"بنیانٌ مرصوص" کے دوران بھی پاکستانی وزراء کے بیانات، مواقف اور عملی اقدامات کو مسلِم دنیا میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔ آج ایک بار پھر وہی فضا بنتی نظر آ رہی ہے۔
یہ تاریخی اور خود کو تاریخ میں ہمیشہ اچھے تذکرے کے ساتھ زندہ و جاوید کر دینے والے لمحات ہے۔
یہ موقع پاکستان کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، اور ایک اشارہ بھی ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت سنبھالے اور اسرائیل و امریکی استعمار کے مقابلے میں اپنا تاریخی و نظریاتی کردار ادا کرے۔
عبد الرحمن فضل

❤️
👍
😂
🤲
❤
🇵🇰
🇯🇴
🤔
✔
❤🩹
261