احکامِ شریعت (ٹارگٹ 1 لاکھ سوالات و جوابات ان شاء اللہ)
احکامِ شریعت (ٹارگٹ 1 لاکھ سوالات و جوابات ان شاء اللہ)
May 19, 2025 at 05:51 AM
کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ اگرنمازمیں کوئی جان بوجھ کرقراءت آگےپیچھےکرےیابھولےسےجیسےکہ پہلےسورۃ الناس پھرسورۃ الفلق تواس شخص کےلیےمذکورہ دونوں صورتوں میں کیاحکم شرع ہوگا؟ الجواب بعون الملک الوھاب نمازمیں جان بوجھ کرخلافِ ترتیب قرآن پاک پڑھنامکروہِ تحریمی،ناجائزوگناہ ہےاوراگربھولےسےخلافِ ترتیب پڑھاتواس میں حرج نہیں اوربھولےسےجوسورت شروع کی اسی کوپڑھنالازم ہے۔اورخلافِ ترتیب قراءت کرنےسےنمازکااعادہ اورسجدہ سہوواجب نہیں ہوگاکیونکہ ترتیبِ قراءت واجبات قراءت میں سےہےنمازکےواجبات میں سےنہیں۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کسی بھی شرعی مسئلے پرتحریری فتوی حاصل کرنے کے لیے دارالافتاء افکارِرضا کے اس وٹس اپ نمبرپراپنا شرعی مسئلہ لکھ کربھیجیں۔ +923169168614 فیس بک اکاؤنٹ https://www.facebook.com/SyedKamran786 ٹیلی گرام اکاؤنٹ https://t.me/FiqhiMasail2526 وٹس اپ چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
❤️ 👍 6

Comments