کوئٹہ کی آواز
کوئٹہ کی آواز
June 13, 2025 at 11:48 AM
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا خوجا مسجد کے باہر احتجاج مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کی ایران پر اسرائیلی جارحیت حملوں کی مذمت۔ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے۔ ایران پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آج سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔ امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے۔ اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے۔ خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ غاصب اسرائیل و امریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے۔ صہیونی جارحیت نے پورے خطہ کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔ امت مسلمہ کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جارہا ہے۔ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا۔ ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔ فلسطین،لبنان،یمن، شام،عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہے۔ صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ ملکی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ و ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaFFcFtGZNCkGrD1ZP1V
😂 1

Comments