
Taleem Academy
May 20, 2025 at 11:07 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! مدینہ یونیورسٹی کے انٹرویوز کا سلسلہ کل سے شروع ہو چکا ہے، اور کئی بھائیوں کے انٹرویوز کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ آپ سب کی محبت، دعاؤں اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ آپ ہماری ٹیم کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور ہمیں تسلی اور حوصلہ فراہم کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
آج ایک بھائی کا انٹرویو ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار نہایت خوبصورت انداز میں کیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اُنہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ہماری درخواست ہے کہ جن بھائیوں اور بہنوں کو انٹرویو یا اپلائی کرنے کے حوالے سے مثبت ردعمل موصول ہو وہ ہمیں ضرور مطلع کریں تاکہ ہم بھی اطمینان حاصل کریں اور آپ کی کامیابیوں میں شریک ہوں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیراً۔
ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ منسٹری آف ایجوکیشن کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس میں بیک وقت تین یونیورسٹیاں منتخب کی جا سکتی ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ:بی ایس پروگرام کے لیے آخری تاریخ 16 جون ہےایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے آخری تاریخ اکتوبر مقرر ہے
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے
03480205299
❤️
1