
Haripur Police
June 12, 2025 at 12:52 PM
محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ڈی پی او ہری پور
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فل پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈی پی او ہری پور ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی زیر صدارت آمدہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی ۔
ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ علماء اکرام ،امن کمیٹی ممبران اور اہل تشیع منتظمین سے میٹنگز کی جائیں اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ تمام تر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیا ہے ۔پولیس اور ضلع انتظامیہ پر امن محرم الحرام کے انعقاد کے لیے یکجا ہو کر کام کریں ۔
❤️
👍
😂
❤
13