اَللّٰهُمَّ اِھۡدِ نَاالصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡم 🤲🏻 سوشل میڈیا اور اصلاح معاشرہ۔
اَللّٰهُمَّ اِھۡدِ نَاالصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡم 🤲🏻 سوشل میڈیا اور اصلاح معاشرہ۔
June 14, 2025 at 07:39 AM
*گناہ کی مجلسیں…اور ایک قیمتی دعاء کی برکت* حضور اکرم ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: جو شخص کسی مجلس میں بیٹھا اور وہاں فضول، لغو اور بے فائدہ باتیں زیادہ ہوتی رہیں تو اگر وہ مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ کلمات پڑھ لے تو اس مجلس کے گناہ اس کے لئے معاف کر دیئے جائیں گے *🪷سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُكَ وَاَتُوْبُ اِلَيْكَ* (ترمذی) سبحان اللہ کتنی بڑی نعمت ہے…احادیث سے ثابت ہے کہ گناہ کی مجلسیں انسان کے لئے قیامت کے دن کا بڑا خسارہ ہوں گی…آج کل تو گناہ کی مجلسیں بےشمار ہیں…ٹی وی کی مجلس، موبائل گیمز کی مجلسیں، کمپیوٹر اور نیٹ کی مجلسیں…اوّل تو ہمیں ان مجالس سے بچنا چاہئے لیکن اگر شیطان پھنسا لے تو ہم اس دعاء کو پڑھنا نہ بھولیں…ان شاءاللہ گناہ مٹ جائیں گے…اور اگر ہم اس دعاء کا دل کی توجہ سے اہتمام کرتے رہے تو بہت سی بری مجلسوں سے ان شاءاللہ ہماری جان چھوٹ جائے گی……

Comments