The Legends ❤️🔥
May 17, 2025 at 08:15 AM
پہلا منظر: بیٹی کو دفنانے کے بعد اس کے پاس غم منانے کا وقت بھی نہیں تھا، بوڑھی والدہ بھوک سے نڈھال تھی اور چند کلومیٹر دور امداد تقسیم ہورہی تھی۔ چاہتے ناچاہتے وہ بچوں کے پارک، یعنی قبرستان سے باہر نکلا۔ اصل قبرستان کا راستہ بمباری کی وجہ سے بند تھا اسی وجہ سے آج صبح کے شہدا کو بچوں کے پارک میں ہی دفنایا گیا تھا۔ جس پارک کی مٹی سے کبھی اس کی بیٹی کھیلا کرتی تھی آج اس مٹی میں دفن تھی۔ چہرہ غمگین، ایک ہاتھ زخمی، شرٹ خون سے لت پت، پتہ نہیں یہ خون اس کے اپنے زخم کا تھا یا بیٹی کے جسم کا۔ اسی انتظار کے دوران امداد کے لیے جمع لوگوں پر قابض فوجیوں کی طرف سے بمباری شروع ہوگئی، لیکن بجائے کسی تباہ حال عمارت میں پناہ لینے کے وہ ٹرک کے طرف دوڑ لگاتا ہے تاکہ اس میں سے ایک آٹے کی بوری اٹھا لے، اور وہ اٹھا بھی لیتا ہے لیکن قریب ہی بم پھٹ جاتا ہے۔ دھواں چھٹتا ہے تو اب اس خون آلود شرٹ پر سفید آٹے کی تہے موجود ہوتی ہے، شاید، شاید نہیں بلکہ یقینا اس کی سانس ٹوٹ چکی تھی، بیٹی کو دفنا کر وہ خود آٹے میں دفن ہوچکا تھا اور ضعیف والدہ بھوکی انتظار میں تھی کہ آج شاید بیٹا کھانے کے لیے کچھ لے آئے۔ دوسرا منظر: امارات نے امریکہ میں 1400 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا، قطر نے 1200 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا، سعوی عرب نے 600 ارب ڈالر کی سرمایاکاری کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے شاہی محلات کا دورا کیا، ناچ اور گانوں سے لطف اندوز ہوا، بہترین مشروبات اور کھانا ہضم کیا اور 3200 ارب ڈالر لے کر امریکہ واپس گیا تاکہ اس کے ذریعے فلسطین اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں کی نسل کشی کو فنڈ کیا جاسکے۔ بےمثال فرق ہے کل میں اور آج میں اپنے خرچ پر ہیں قید لوگ تیرے راج میں
😢 😓 😭 21

Comments